نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
281 | قَالَ |
قَالَ عَمَّا قَلِيلٍ لَيُصْبِحُنَّ نَادِمِينَ [23-المؤمنون:40]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جواب ملا کہ یہ تو بہت ہی جلد اپنے کئے پر پچھتانے لگیں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
فرمایا کہ یہ تھوڑے ہی عرصے میں پشیمان ہو کر رہ جائیں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
فرمایا بہت ہی کم مدت میں یہ ضرور پشیمان ہو جائیں گے۔ |
|
282 | قَالَ |
بَلْ قَالُوا مِثْلَ مَا قَالَ الْأَوَّلُونَ [23-المؤمنون:81]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بلکہ ان لوگوں نے بھی ویسی ہی بات کہی جو اگلے کہتے چلے آئے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
بات یہ ہے کہ جو بات اگلے (کافر) کہتے تھے اسی طرح کی (بات یہ) کہتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلکہ انھوں نے کہا جیسے پہلوں نے کہا تھا۔ |
|
283 | قَالَ |
حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ [23-المؤمنون:99]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہاں تک کہ جب ان میں کسی کو موت آنے لگتی ہے تو کہتا ہے اے میرے پروردگار! مجھے واپس لوٹا دے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(یہ لوگ اسی طرح غفلت میں رہیں گے) یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آجائے گی تو کہے گا کہ اے پروردگار! مجھے پھر (دنیا میں) واپس بھیج دے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آتی ہے تو کہتا ہے اے میرے رب! مجھے واپس بھیجو۔ |
|
284 | قَالَ |
قَالَ اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ [23-المؤمنون:108]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اللہ تعالیٰ فرمائے گا پھٹکارے ہوئے یہیں پڑے رہو اور مجھ سے کلام نہ کرو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(خدا) فرمائے گا کہ اسی میں ذلت کے ساتھ پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
فرمائے گا اس میں دور دفع رہو اور مجھ سے کلام نہ کرو۔ |
|
285 | قَالَ |
قَالَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِي الْأَرْضِ عَدَدَ سِنِينَ [23-المؤمنون:112]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اللہ تعالیٰ دریافت فرمائے گا کہ تم زمین میں باعتبار برسوں کی گنتی کے کس قدر رہے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(خدا) پوچھے گا کہ تم زمین میں کتنے برس رہے؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
فرمائے گا تم زمین میں سالوں کی گنتی میں کتنی مدت رہے؟ |
|
286 | قَالَ |
قَالَ إِنْ لَبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا لَوْ أَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ [23-المؤمنون:114]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اللہ تعالیٰ فرمائے گا فی الواقع تم وہاں بہت ہی کم رہے ہو اے کاش! تم اسے پہلے ہی سے جان لیتے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(خدا) فرمائے گا کہ (وہاں) تم (بہت ہی) کم رہے۔ کاش تم جانتے ہوتے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
فرمائے گا تم نہیں رہے مگر تھوڑا ہی، کاش کہ واقعی تم جانتے ہوتے۔ |
|
287 | قَالَ |
قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُكَذِّبُونِ [26-الشعراء:12]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میرے پروردگار! مجھے تو خوف ہے کہ کہیں وه مجھے جھٹلا (نہ) دیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
انہوں نے کہا کہ میرے پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ یہ مجھے جھوٹا سمجھیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا اے میرے رب! بے شک میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے۔ |
|
288 | قَالَ |
قَالَ كَلَّا فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا إِنَّا مَعَكُمْ مُسْتَمِعُونَ [26-الشعراء:15]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جناب باری نے فرمایا! ہرگز ایسا نہ ہوگا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
فرمایا ہرگز نہیں۔ تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
فرمایا ہر گز ایسے نہ ہوگا، سو تم دونوں ہماری نشانیوں کے ساتھ جائو، بے شک ہم تمھارے ساتھ خوب سننے والے ہیں۔ |
|
289 | قَالَ |
قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ [26-الشعراء:18]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
فرعون نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پاﻻ تھا؟ اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(فرعون نے موسیٰ سے کہا) کیا ہم نے تم کو کہ ابھی بچّے تھے پرورش نہیں کیا اور تم نے برسوں ہمارے ہاں عمر بسر (نہیں) کی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا کیا ہم نے تجھے اپنے اندر اس حال میں نہیں پالا کہ تو بچہ تھا اور تو ہم میں اپنی عمر کے کئی سال رہا۔ |
|
290 | قَالَ |
قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ [26-الشعراء:20]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ میں نے اس کام کو اس وقت کیا تھا جبکہ میں راه بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(موسیٰ نے) کہاں (ہاں) وہ حرکت مجھ سے ناگہاں سرزد ہوئی تھی اور میں خطا کاروں میں تھا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہا میں نے اس وقت وہ کام اس حال میں کیا کہ میں خطاکاروں سے تھا۔ |