نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
261 | هُوَ |
إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ [85-البروج:13]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
وہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوباره پیدا کرے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بے شک وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور (وہی) دوبارہ پیدا کرے گا۔ |
|
262 | هُوَ |
بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ [85-البروج:21]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان واﻻ
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلکہ وہ ایک بڑی شان والا قرآن ہے ۔ |
|
263 | هُوَ |
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ [86-الطارق:14]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ ہنسی کی (اور بے فائده) بات نہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور بیہودہ بات نہیں ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور یہ ہر گز مذاق نہیں ہے ۔ |
|
264 | هُوَ |
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ [108-الكوثر:3]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یقیناً تیرا دشمن ہی ﻻوارث اور بے نام ونشان ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کچھ شک نہیں کہ تمہارا دشمن ہی بےاولاد رہے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یقینا تیر ا دشمن ہی لا ولد ہے۔ |
|
265 | هُوَ |
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ [112-الإخلاص:1]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
آپ کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ایک ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہہ دے وہ اللہ ایک ہے۔ |