نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
191 | قَالَ |
قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ [15-الحجر:39]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(شیطان نے) کہا کہ اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراه کیا ہے مجھے بھی قسم ہے کہ میں بھی زمین میں ان کے لئے معاصی کو مزین کروں گا اور ان سب کو بہکاؤں گا بھی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(اس نے) کہا کہ پروردگار جیسا تونے مجھے رستے سے الگ کیا ہے میں بھی زمین میں لوگوں کے لیے (گناہوں) کو آراستہ کر دکھاؤں گا اور سب کو بہکاؤں گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے، میں ضرور ہی ان کے لیے زمین میں مزین کروں گا اور ہر صورت میں ان سب کو گمراہ کردوں گا۔ |
|
192 | قَالَ |
قَالَ هَذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ [15-الحجر:41]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راه ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(خدا نے) فرمایا کہ مجھ تک (پہنچنے کا) یہی سیدھا رستہ ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
فرمایا یہ راستہ ہے جو مجھ تک سیدھا ہے۔ |
|
193 | قَالَ |
إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا قَالَ إِنَّا مِنْكُمْ وَجِلُونَ [15-الحجر:52]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کہ جب انہوں نے ان کے پاس آکر سلام کہا تو انہوں نے کہا کہ ہم کو تو تم سے ڈر لگتا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جب وہ ابراہیم کے پاس آئے تو سلام کہا۔ (انہوں نے) کہا کہ ہمیں تو تم سے ڈر لگتا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جب وہ اس کے پاس داخل ہوئے تو انھوں نے سلام کہا، اس نے کہا ہم تو تم سے ڈرنے والے ہیں۔ |
|
194 | قَالَ |
قَالَ أَبَشَّرْتُمُونِي عَلَى أَنْ مَسَّنِيَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ [15-الحجر:54]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کہا، کیا اس بڑھاپے کے آجانے کے بعد تم مجھے خوشخبری دیتے ہو! یہ خوشخبری تم کیسے دے رہے ہو؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
بولے کہ جب مجھے بڑھاپے نے آ پکڑا تو تم خوشخبری دینے لگے۔ اب کاہے کی خوشخبری دیتے ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا کیا تم نے مجھے اس کے باوجودخوشخبری دی ہے کہ مجھے بڑھاپا آپہنچا ہے، تو تم کس بات کی خوشخبری دیتے ہو؟ |
|
195 | قَالَ |
قَالَ وَمَنْ يَقْنَطُ مِنْ رَحْمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضَّالُّونَ [15-الحجر:56]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کہا اپنے رب تعالیٰ کی رحمت سے ناامید تو صرف گمراه اور بہکے ہوئے لوگ ہی ہوتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(ابراہیم نے) کہا کہ خدا کی رحمت سے (میں مایوس کیوں ہونے لگا اس سے) مایوس ہونا گمراہوں کا کام ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا اور گمراہوں کے سوا اپنے رب کی رحمت سے کون ناامید ہوتا ہے۔ |
|
196 | قَالَ |
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ [15-الحجر:57]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پوچھا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا ایسا کیا اہم کام ہے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر کہنے لگے کہ فرشتو! تمہیں (اور) کیا کام ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا تو اے بھیجے ہوؤ! تمھارا معاملہ کیا ہے؟ |
|
197 | قَالَ |
قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُنْكَرُونَ [15-الحجر:62]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو انہوں (لوط علیہ السلام) نے کہا تم لوگ تو کچھ انجان سے معلوم ہو رہے ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو لوط نے کہا تم تو ناآشنا سے لوگ ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو اس نے کہا تم تو ایسے لوگ ہو جن کی جان پہچان نہیں۔ |
|
198 | قَالَ |
قَالَ إِنَّ هَؤُلَاءِ ضَيْفِي فَلَا تَفْضَحُونِ [15-الحجر:68]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(لوط علیہ السلام نے) کہا یہ لوگ میرے مہمان ہیں تم مجھے رسوا نہ کرو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(لوط نے) کہا کہ یہ میرے مہمان ہیں (کہیں ان کے بارے میں) مجھے رسوا نہ کرنا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا یہ لوگ تو میرے مہمان ہیں، سو مجھے ذلیل نہ کرو۔ |
|
199 | قَالَ |
قَالَ هَؤُلَاءِ بَنَاتِي إِنْ كُنْتُمْ فَاعِلِينَ [15-الحجر:71]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(لوط علیہ السلام نے) کہا اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری بچیاں موجود ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(انہوں نے) کہا کہ اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں (ان سے شادی کرلو)
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا یہ میری بیٹیاں ہیں، اگر تم کرنے والے ہو۔ |
|
200 | قَالَ |
ثُمَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُخْزِيهِمْ وَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنْتُمْ تُشَاقُّونَ فِيهِمْ قَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ إِنَّ الْخِزْيَ الْيَوْمَ وَالسُّوءَ عَلَى الْكَافِرِينَ [16-النحل:27]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر قیامت والے دن بھی اللہ تعالیٰ انہیں رسوا کرے گا اور فرمائے گا کہ میرے وه شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم لڑتے جھگڑتے تھے، جنہیں علم دیا گیا تھا وه پکار اٹھیں گے کہ آج تو کافروں کو رسوائی اور برائی چمٹ گئی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر وہ ان کو قیامت کے دن بھی ذلیل کرے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم جھگڑا کرتے تھے۔ جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ آج کافروں کی رسوائی اور برائی ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر قیامت کے دن وہ انھیں رسوا کرے گا اور کہے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کے بارے میں تم لڑتے جھگڑتے تھے؟ وہ لوگ جنھیں علم دیا گیا کہیں گے کہ بے شک کامل رسوائی آج کے دن اور برائی کافروں پر ہے۔ |