نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
11 | عَذَابٍ |
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ [61-الصف:10]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اے ایمان والو! کیا میں تمہیں وه تجارت بتلا دوں جو تمہیں درد ناک عذاب سے بچا لے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
مومنو! میں تم کو ایسی تجارت بتاؤں جو تمہیں عذاب الیم سے مخلصی دے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اے لوگو جو ایمان لائے ہو! کیا میں تمھاری ایسی تجارت کی طرف رہنمائی کروں جو تمھیں دردناک عذاب سے بچا لے ؟ |
|
12 | عَذَابٍ |
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَهْلَكَنِيَ اللَّهُ وَمَنْ مَعِيَ أَوْ رَحِمَنَا فَمَنْ يُجِيرُ الْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ [67-الملك:28]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
آپ کہہ دیجئے! اچھا اگر مجھے اور میرے ساتھیوں کو اللہ تعالیٰ ہلاک کردے یا ہم پر رحم کرے (بہر صورت یہ تو بتاؤ) کہ کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر مہربانی کرے۔ تو کون ہے کافروں کو دکھ دینے والے عذاب سے پناہ دے؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہہ دے کیا تم نے دیکھا اگر اللہ مجھے اور ان کو جو میرے ساتھ ہیں ہلاک کر دے، یا ہم پر رحم فرمائے تو کون ہے جو کافروں کو دردناک عذاب سے پناہ دے گا؟ |
|
13 | عَذَابٍ |
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ [89-الفجر:13]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
آخر تیرے رب نے ان سب پر عذاب کا کوڑا برسایا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو تیرے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسایا۔ |