نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
11 | أَمِ |
أَمِ اتَّخَذَ مِمَّا يَخْلُقُ بَنَاتٍ وَأَصْفَاكُمْ بِالْبَنِينَ [43-الزخرف:16]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں تو خود رکھ لیں اور تمہیں بیٹوں سے نوازا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا اس نے اپنی مخلوقات میں سے خود تو بیٹیاں لیں اور تم کو چن کر بیٹے دیئے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یا اس نے اس (مخلوق) میںسے جسے وہ پید اکرتا ہے (خود) بیٹیاں رکھ لیں اور تمھیں بیٹوں کے لیے چن لیا؟ |
|
12 | أَمِ |
أَأَنْتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ بَنَاهَا [79-النازعات:27]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا تمہارا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا آسمان کا؟ اللہ تعالیٰ نے اسے بنایا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
بھلا تمہارا بنانا آسان ہے یا آسمان کا؟ اسی نے اس کو بنایا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کیا پیدا کرنے میں تم زیادہ مشکل ہو یا آسمان؟ اس نے اسے بنایا۔ |