نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
161 | وَالَّذِينَ |
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ [70-المعارج:32]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور وہ جو اپنی امانتوں کا اور اپنے عہد کا لحاظ رکھنے والے ہیں۔ |
|
162 | وَالَّذِينَ |
وَالَّذِينَ هُمْ بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ [70-المعارج:33]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں۔ |
|
163 | وَالَّذِينَ |
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ [70-المعارج:34]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جو اپنی نمازوں کی حفاﻇت کرتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں۔ |
|
164 | وَالَّذِينَ |
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ [90-البلد:19]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا یہ کم بختی والے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کا انکار کیا وہی بائیں ہاتھ والے ہیں۔ |