نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1651 | مِنْ |
وَمِزَاجُهُ مِنْ تَسْنِيمٍ [83-المطففين:27]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور اس کی آمیزش تسنیم کی ہوگی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اس کی ملاوٹ تسنیم سے ہو گی۔ |
|
1652 | مِنْ |
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ [85-البروج:11]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وه باغات ہیں۔ جن کے نیچے بہریں بہہ رہی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلاشبہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک کام کیے ان کے لیے ایسے باغات ہیں جن کے نیچے سے نہریں بہ رہی ہیں، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ |
|
1653 | مِنْ |
وَاللَّهُ مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِيطٌ [85-البروج:20]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور اللہ تعالیٰ بھی انہیں ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اللہ ان کے پیچھے سے (انھیں) گھیرنے والا ہے۔ |
|
1654 | مِنْ |
خُلِقَ مِنْ مَاءٍ دَافِقٍ [86-الطارق:6]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
وه ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ ایک اچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے۔ |
|
1655 | مِنْ |
يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ [86-الطارق:7]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جو پیٹھ اور پسلیوں کے درمیان سے نکلتا ہے ۔ |
|
1656 | مِنْ |
فَمَا لَهُ مِنْ قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ [86-الطارق:10]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو اس کے پاس نہ کوئی قوت ہوگی اور نہ کوئی مددگار ۔ |
|
1657 | مِنْ |
تُسْقَى مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ [88-الغاشية:5]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ ایک کھولتے ہوئے چشمے سے پلائے جائیں گے۔ |
|
1658 | مِنْ |
لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ [88-الغاشية:6]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان کے لئے سوائے کانٹے دار درختوں کے اور کچھ کھانے کو نہ ہوگا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ان کے لیے کوئی کھانا نہیں ہوگا مگر ضریع سے۔ |
|
1659 | مِنْ |
لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِنْ جُوعٍ [88-الغاشية:7]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جو نہ موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جو نہ موٹا کرے گا اور نہ بھوک سے کچھ فائدہ دے گا۔ |
|
1660 | مِنْ |
وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَى [92-الليل:19]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
حالانکہ اس کے ہاں کسی کا کوئی احسان نہیں ہے کہ اس کا بدلہ دیا جائے۔ |