نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
131 | أُولَئِكَ |
أُولَئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ [90-البلد:18]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہی لوگ ہیں دائیں بازو والے (خوش بختی والے)
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہی لوگ صاحب سعادت ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یہی لوگ دائیں ہاتھ والے ہیں۔ |
|
132 | أُولَئِكَ |
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أُولَئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ [98-البينة:6]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بیشک جو لوگ اہل کتاب میں کافر ہوئے اور مشرکین سب دوزخ کی آگ میں (جائیں گے) جہاں وه ہمیشہ (ہمیشہ) رہیں گے۔ یہ لوگ بدترین خلائق ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ سب مخلوق سے بدتر ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بے شک وہ لوگ جنھوں نے اہل کتاب اور مشرکین میں سے کفر کیا، جہنم کی آگ میں ہوں گے، اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، یہی لوگ مخلوق میں سب سے برے ہیں۔ |
|
133 | أُولَئِكَ |
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ [98-البينة:7]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بیشک جو لوگ ایمان ﻻئےاور نیک عمل کیے یہ لوگ بہترین خلائق ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ تمام خلقت سے بہتر ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے، وہی مخلوق میں سب سے بہتر ہیں۔ |