نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
111 | رَبِّكَ |
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى [87-الأعلى:1]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو سب سے بلند ہے۔ |
|
112 | رَبِّكَ |
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ [93-الضحى:11]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور لیکن اپنے رب کی نعمت، پس (اسے) بیان کر۔ |
|
113 | رَبِّكَ |
وَإِلَى رَبِّكَ فَارْغَبْ [94-الشرح:8]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور اپنے پروردگار ہی کی طرف دل لگا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اپنے رب ہی کی طرف پس رغبت کر۔ |
|
114 | رَبِّكَ |
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ [96-العلق:1]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اپنے رب کے نام سے پڑھ جس نے پیدا کیا۔ |
|
115 | رَبِّكَ |
إِنَّ إِلَى رَبِّكَ الرُّجْعَى [96-العلق:8]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یقیناتیرے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے۔ |
|
116 | رَبِّكَ |
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا [110-النصر:3]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ، بیشک وه بڑا ہی توبہ قبول کرنے واﻻ ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کر اور اس سے بخشش مانگ، یقینا وہ ہمیشہ سے بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔ |