نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1001 | مَا |
مَا الْقَارِعَةُ [101-القارعة:2]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا ہے وه کھڑکھڑا دینے والی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کیا ہے وہ کھٹکھٹانے والی؟ |
|
1002 | مَا |
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ [101-القارعة:3]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تجھے کیا معلوم کہ وه کھڑ کھڑا دینے والی کیا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ کھٹکھٹانے والی کیا ہے؟ |
|
1003 | مَا |
وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ [101-القارعة:10]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تجھے کیا معلوم کہ وه کیا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ کیا ہے؟ |
|
1004 | مَا |
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ [104-الهمزة:5]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ حطمہ کیا ہے؟ |
|
1005 | مَا |
لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ [109-الكافرون:2]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
نہ میں عبادت کرتا ہوں اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
میں اس کی عبادت نہیں کرتا جس کی تم عبادت کرتے ہو ۔ |
|
1006 | مَا |
وَلَا أَنْتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ [109-الكافرون:3]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں ۔ |
|
1007 | مَا |
وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَا عَبَدْتُمْ [109-الكافرون:4]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور نہ میں عبادت کروں گا جس کی تم عبادت کرتے ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور (میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور نہ میں اس کی عبادت کرنے والا ہوں جس کی عبادت تم نے کی۔ |
|
1008 | مَا |
وَلَا أَنْتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ [109-الكافرون:5]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں ۔ |
|
1009 | مَا |
مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ [111-المسد:2]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
نہ اس کے کام اس کا مال آیا اور نہ جو کچھ اس نے کمایا۔ |
|
1010 | مَا |
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ [113-الفلق:2]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی۔ |