نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | يَوْمُ |
قَالَ اللَّهُ هَذَا يَوْمُ يَنْفَعُ الصَّادِقِينَ صِدْقُهُمْ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ [5-المائدة:119]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اللہ ارشاد فرمائے گا کہ یہ وه دن ہے کہ جو لوگ سچے تھے ان کا سچا ہونا ان کے کام آئے گا ان کو باغ ملیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں وه ہمیشہ ہمیشہ کو رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان سے راضی اور خوش اور یہ اللہ سے راضی اور خوش ہیں، یہ بڑی (بھاری) کامیابی ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
خدا فرمائے گا کہ آج وہ دن ہے کہ راست بازوں کو ان کی سچائی ہی فائدہ دے گی ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالآباد ان میں بستے رہیں گے خدا ان سے خوش ہے اور وہ خدا سے خوش ہیں یہ بڑی کامیابی ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اللہ فرمائے گا یہ وہ دن ہے کہ سچوں کو ان کا سچ نفع دے گا، ان کے لیے باغات ہیں، جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں، ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ہمیشہ، اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اللہ سے راضی ہوگئے، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ |
|
2 | يَوْمُ |
قَالَ مَوْعِدُكُمْ يَوْمُ الزِّينَةِ وَأَنْ يُحْشَرَ النَّاسُ ضُحًى [20-طه:59]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ زینت اور جشن کے دن کا وعده ہے اور یہ کہ لوگ دن چڑھے ہی جمع ہو جائیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
موسیٰ نے کہا آپ کے لئے (مقابلے کا) دن نو روز (مقرر کیا جاتا ہے) اور یہ کہ لوگ اس دن چاشت کے وقت اکھٹے ہوجائیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہا تمھارے وعدے کا وقت زینت کا دن ہے اور یہ کہ لوگ دن چڑھے جمع کیے جائیں۔ |
|
3 | يَوْمُ |
وَقَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَالْإِيمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِي كِتَابِ اللَّهِ إِلَى يَوْمِ الْبَعْثِ فَهَذَا يَوْمُ الْبَعْثِ وَلَكِنَّكُمْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ [30-الروم:56]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا وه جواب دیں گے کہ تم تو جیسا کہ کتاب اللہ میں ہے یوم قیامت تک ٹھہرے رہے۔ آج کا یہ دن قیامت ہی کا دن ہے لیکن تم تو یقین ہی نہیں مانتے تھے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ خدا کی کتاب کے مطابق تم قیامت تک رہے ہو۔ اور یہ قیامت ہی کا دن ہے لیکن تم کو اس کا یقین ہی نہیں تھا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور وہ لوگ جنھیں علم اور ایمان دیا گیا کہیں گے کہ بلاشبہ یقینا تم اللہ کی کتاب میں اٹھائے جانے کے دن تک ٹھہرے رہے، سو یہ اٹھائے جانے کا دن ہے اور لیکن تم نہیں جانتے تھے۔ |
|
4 | يَوْمُ |
وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَذَا يَوْمُ الدِّينِ [37-الصافات:20]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی یہی جزا (سزا) کا دن ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور کہیں گے، ہائے شامت یہی جزا کا دن ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور کہیں گے ہائے ہماری بربادی! یہ تو جزا کا دن ہے۔ |
|
5 | يَوْمُ |
هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ [37-الصافات:21]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(کہا جائے گا کہ ہاں) فیصلے کا دن جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے یہی ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یہی فیصلے کا دن ہے، جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔ |
|
6 | يَوْمُ |
وَنُفِخَ فِي الصُّورِ ذَلِكَ يَوْمُ الْوَعِيدِ [50-ق:20]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور صور پھونک دیا جائے گا۔ وعدہٴ عذاب کا دن یہی ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور صور پھونکا جائے گا۔ یہی (عذاب کے) وعید کا دن ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور صور میں پھونکا جا ئے گا، یہی عذاب کے وعدے کا دن ہے۔ |
|
7 | يَوْمُ |
ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ ذَلِكَ يَوْمُ الْخُلُودِ [50-ق:34]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تم اس جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ۔ یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اس میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔ یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ، یہی ہمیشہ رہنے کا دن ہے۔ |
|
8 | يَوْمُ |
يَوْمَ يَسْمَعُونَ الصَّيْحَةَ بِالْحَقِّ ذَلِكَ يَوْمُ الْخُرُوجِ [50-ق:42]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جس روز اس تند وتیز چیﺦ کو یقین کے ساتھ سن لیں گے، یہ دن ہوگا نکلنے کا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جس دن لوگ چیخ یقیناً سن لیں گے۔ وہی نکل پڑنے کا دن ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جس دن وہ چیخ کو حق کے ساتھ سنیں گے، یہ نکلنے کا دن ہے۔ |
|
9 | يَوْمُ |
يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ [51-الذاريات:12]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پوچھتے ہیں کہ یوم جزا کب ہوگا؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پوچھتے ہیں کہ جزا کا دن کب ہوگا؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پوچھتے ہیں جزا کا دن کب ہے؟ |
|
10 | يَوْمُ |
يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ الْجَمْعِ ذَلِكَ يَوْمُ التَّغَابُنِ وَمَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ [64-التغابن:9]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جس دن تم سب کو اس جمع ہونے کے دن جمع کرے گا وہی دن ہے ہار جیت کا اور جو شخص اللہ پر ایمان ﻻکر نیک عمل کرے اللہ اس سے اس کی برائیاں دور کر دے گا اور اسے جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وه ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جس دن وہ تم کو اکھٹا ہونے (یعنی قیامت) کے دن اکھٹا کرے گا وہ نقصان اٹھانے کا دن ہے۔ اور جو شخص خدا پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ اس سے اس کی برائیاں دور کردے گا اور باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جس دن وہ تمھیں جمع کرنے کے دن کے لیے جمع کرے گا، وہی ہار جیت کا دن ہے اور جو اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ اس سے اس کی برائیاں دور کر دے گا اور اسے ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں، ہمیشہ ان میں رہنے والے ہیں ہمیشہ، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ |