نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | يَتَسَاءَلُونَ |
فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ فَلَا أَنْسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَلَا يَتَسَاءَلُونَ [23-المؤمنون:101]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس جب کہ صور پھونک دیا جائے گا اس دن نہ تو آپس کے رشتے دار ہی رہیں گے، نہ آپس کی پوچھ گچھ
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر جب صور پھونکا جائے گا تو نہ تو ان میں قرابتیں ہوں گی اور نہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر جب صور میں پھونکا جائے گا تو اس دن ان کے درمیان نہ کوئی رشتے ہوں گے اور نہ وہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے۔ |
|
2 | يَتَسَاءَلُونَ |
فَعَمِيَتْ عَلَيْهِمُ الْأَنْبَاءُ يَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا يَتَسَاءَلُونَ [28-القصص:66]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر تو اس دن ان کی تمام دلیلیں گم ہو جائیں گی اور ایک دوسرے سے سوال تک نہ کریں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو وہ اس روز خبروں سے اندھے ہو جائیں گے، اور آپس میں کچھ بھی پوچھ نہ سکیں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو اس دن ان پر تمام خبریں تاریک ہو جائیں گی، سو وہ ایک دوسرے سے (بھی) نہیں پوچھیں گے۔ |
|
3 | يَتَسَاءَلُونَ |
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ [37-الصافات:27]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
وه ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال وجواب کرنے لگیں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ان کے بعض بعض کی طرف متوجہ ہوں گے، ایک دوسرے سے سوال کریں گے۔ |
|
4 | يَتَسَاءَلُونَ |
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ [37-الصافات:50]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر ان کے بعض بعض کی طرف متوجہ ہوں گے، ایک دوسرے سے سوال کریں گے۔ |
|
5 | يَتَسَاءَلُونَ |
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ [52-الطور:25]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے آپس میں گفتگو کریں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ان کے بعض بعض پر متوجہ ہوں گے، ایک دوسرے سے سوال کرتے ہوں گے۔ |
|
6 | يَتَسَاءَلُونَ |
فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءَلُونَ [74-المدثر:40]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کہ وه بہشتوں میں (بیٹھے ہوئے) گناه گاروں سے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(کہ) وہ باغہائے بہشت میں (ہوں گے اور) پوچھتے ہوں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جنتوں میں سوال کریں گے۔ |
|
7 | يَتَسَاءَلُونَ |
عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ [78-النبأ:1]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کس چیز کے بارے میں وہ آپس میں سوال کر رہے ہیں؟ |