نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | وَنُمِيتُ |
وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ [15-الحجر:23]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ہم ہی جلاتے اور مارتے ہیں اور ہم ہی (بالﺂخر) وارث ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ہم ہی حیات بخشتے اور ہم ہی موت دیتے ہیں۔ اور ہم سب کے وارث (مالک) ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور بے شک ہم، یقینا ہم ہی زندہ کرتے اور مارتے ہیں اور ہم ہی وارث ہیں۔ |
|
2 | وَنُمِيتُ |
إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَا الْمَصِيرُ [50-ق:43]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ہم ہی جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری ہی طرف لوٹ پھر کر آنا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہم ہی تو زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یقینا ہم ہی زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ |