نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | نُطْفَةً |
ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَكِينٍ [23-المؤمنون:13]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر اسے نطفہ بنا کر محفوظ جگہ میں قرار دے دیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر اس کو ایک مضبوط (اور محفوظ) جگہ میں نطفہ بنا کر رکھا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر ہم نے اسے ایک قطرہ بنا کر ایک محفوظ ٹھکانے میں رکھا۔ |
|
2 | نُطْفَةً |
أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِنْ مَنِيٍّ يُمْنَى [75-القيامة:37]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا وه ایک گاڑھے پانی کا قطره نہ تھا جو ٹپکایا گیا تھا؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کیا وہ منی کا ایک قطرہ نہیں تھا جو گرایا جاتا ہے۔ |