نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | لِرَبِّهِ |
إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيَاطِينِ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِرَبِّهِ كَفُورًا [17-الإسراء:27]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بیجا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔ اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ہی ناشکرا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہ فضول خرچی کرنے والے تو شیطان کے بھائی ہیں۔ اور شیطان اپنے پروردگار (کی نعمتوں) کا کفر ان کرنے والا (یعنی ناشکرا) ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بے شک بے جا خرچ کرنے والے ہمیشہ سے شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان ہمیشہ سے اپنے رب کا بہت ناشکرا ہے۔ |
|
2 | لِرَبِّهِ |
إِنَّ الْإِنْسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ [100-العاديات:6]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یقیناً انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بے شک انسان اپنے رب کا یقینا بہت ناشکرا ہے ۔ |