نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | فَوْقَكُمْ |
وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَائِقَ وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غَافِلِينَ [23-المؤمنون:17]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ہم نے تمہارے اوپر سات آسمان بنائے ہیں اور ہم مخلوقات سے غافل نہیں ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ہم نے تمہارے اوپر (کی جانب) سات آسمان پیدا کئے۔ اور ہم خلقت سے غافل نہیں ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور بلاشبہ یقینا ہم نے تمھارے اوپر سات راستے بنائے اور ہم کبھی مخلوق سے غافل نہیں۔ |
|
2 | فَوْقَكُمْ |
وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا [78-النبأ:12]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور تمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے تمھارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے۔ |