نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | فَجَعَلْنَاهُمُ |
وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ [21-الأنبياء:70]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
گو انہوں نے ابراہیم (علیہ السلام) کا برا چاہا، لیکن ہم نے انہیں ناکام بنا دیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ان لوگوں نے برا تو ان کا چاہا تھا مگر ہم نے ان ہی کو نقصان میں ڈال دیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور انھوں نے اس کے ساتھ ایک چال کا ارادہ کیا توہم نے انھی کو انتہائی خسارے والے کر دیا۔ |
|
2 | فَجَعَلْنَاهُمُ |
فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ [37-الصافات:98]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
انہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہی کو نیچا کر دیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
غرض انہوں نے ان کے ساتھ ایک چال چلنی چاہی اور ہم نے ان ہی کو زیر کردیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
غرض انھوں نے اس کے ساتھ ایک چال چلنے کا ارادہ کیا تو ہم نے انھی کو سب سے نیچا کر دیا۔ |