قرآن پاک لفظ غَضَبَ کے تحت آنے والی قرآنی آیات
نمبر لفظ آیت ترجمہ
1
غَضَبَ
وَالْخَامِسَةَ أَنَّ غَضَبَ اللَّهِ عَلَيْهَا إِنْ كَانَ مِنَ الصَّادِقِينَ [24-النور:9]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور پانچویں دفعہ کہے کہ اس پر اللہ تعالیٰ کا غضب ہو اگر اس کا خاوند سچوں میں سے ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور پانچویں دفعہ یوں (کہے) کہ اگر یہ سچا ہو تو مجھ پر خدا کا غضب (نازل ہو)
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور پانچویں یہ کہ اس (عورت) پر اللہ کا غضب ہو، اگر وہ (مرد) سچوں سے ہو۔