نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | عِنْدَهُمُ |
الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا [4-النساء:139]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جن کی یہ حالت ہے کہ مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے پھرتے ہیں، کیا ان کے پاس عزت کی تلاش میں جاتے ہیں؟ (تو یاد رکھیں کہ) عزت تو ساری کی ساری اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔ کیا یہ ان کے ہاں عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عزت تو سب خدا ہی کی ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ جو کافروں کو مومنوں کے سوا دوست بناتے ہیں، کیا وہ ان کے پاس عزت ڈھونڈتے ہیں؟ تو بے شک عزت سب اللہ کے لیے ہے۔ |
|
2 | عِنْدَهُمُ |
أَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ [52-الطور:41]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے یہ لکھ لیتے ہیں؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یا ان کے پاس غیب ہے؟ پس وہ لکھتے ہیں۔ |
|
3 | عِنْدَهُمُ |
أَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ [68-القلم:47]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یا کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے وه لکھتے ہوں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ (اسے) لکھتے جاتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یا ان کے پاس غیب کا علم ہے، تو وہ لکھتے جا تے ہیں۔ |