قرآن پاک لفظ ضُحَاهَا کے تحت آنے والی قرآنی آیات
نمبر لفظ آیت ترجمہ
1
ضُحَاهَا
وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا [79-النازعات:29]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اسکی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو نکالا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اس کی رات کو تاریک کر دیا اور اس کے دن کی روشنی کو ظاہر کر دیا۔
2
ضُحَاهَا
كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا [79-النازعات:46]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جس روز یہ اسے دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی (دنیا میں) رہے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا (دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
گویا وہ جس دن اسے دیکھیں گے وہ (دنیا میں) نہیں ٹھہرے، مگر دن کا ایک پچھلا حصہ، یا اس کا پہلا حصہ ۔