نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | صَدَّقَ |
وَلَقَدْ صَدَّقَ عَلَيْهِمْ إِبْلِيسُ ظَنَّهُ فَاتَّبَعُوهُ إِلَّا فَرِيقًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ [34-سبأ:20]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور شیطان نے ان کے بارے میں اپنا گمان سچا کر دکھایا یہ لوگ سب کے سب اس کے تابعدار بن گئے سوائے مومنوں کی ایک جماعت کے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور شیطان نے ان کے بارے میں اپنا خیال سچ کر دکھایا کہ مومنوں کی ایک جماعت کے سوا وہ اس کے پیچھے چل پڑے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور بلاشبہ یقینا ابلیس نے ان پر اپنا گمان سچا کر دکھایا تو مومنوں کے ایک گروہ کے سوا وہ سب اس کے پیچھے چل پڑے۔ |
|
2 | صَدَّقَ |
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّى [75-القيامة:31]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اس نے نہ تو تصدیق کی نہ نماز ادا کی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
سو نہ اس نے سچ مانا اور نہ نماز ادا کی۔ |