قرآن پاک لفظ سَيَهْدِينِ کے تحت آنے والی قرآنی آیات
نمبر لفظ آیت ترجمہ
1
سَيَهْدِينِ
قَالَ كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ [26-الشعراء:62]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
موسیٰ نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راه دکھائے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ مجھے رستہ بتائے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہا ہرگز نہیں! بے شک میرے ساتھ میرا رب ہے، وہ مجھے ضرور راستہ بتائے گا۔
2
سَيَهْدِينِ
وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَى رَبِّي سَيَهْدِينِ [37-الصافات:99]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میں تو ہجرت کر کے اپنے پروردگار کی طرف جانے واﻻ ہوں۔ وه ضرور میری رہنمائی کرے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ابراہیم بولے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے رستہ دکھائے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اس نے کہا بے شک میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں، وہ مجھے ضرور راستہ دکھائے گا۔
3
سَيَهْدِينِ
إِلَّا الَّذِي فَطَرَنِي فَإِنَّهُ سَيَهْدِينِ [43-الزخرف:27]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بجز اس ذات کے جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے ہدایت بھی کرے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہاں جس نے مجھ کو پیدا کیا وہی مجھے سیدھا رستہ دکھائے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
سوائے اس کے جس نے مجھے پیدا کیا، پس بے شک وہ مجھے ضرور راستہ دکھائے گا۔