نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | حَمِيمٌ |
هَذَا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ [38-ص:57]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ ہے، پس اسے چکھیں، گرم پانی اور پیﭗ
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ کھولتا ہوا گرم پانی اور پیپ (ہے) اب اس کے مزے چکھیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یہ ہے (سزا) سو وہ اسے چکھیں، کھولتا ہوا پانی اور پیپ۔ |
|
2 | حَمِيمٌ |
وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ [41-فصلت:34]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی۔ برائی کو بھلائی سے دفع کرو پھر وہی جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی ہے ایسا ہو جائے گا جیسے دلی دوست
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور بھلائی اور برائی برابر نہیں ہوسکتی۔ تو (سخت کلامی کا) ایسے طریق سے جواب دو جو بہت اچھا ہو (ایسا کرنے سے تم دیکھو گے) کہ جس میں اور تم میں دشمنی تھی گویا وہ تمہارا گرم جوش دوست ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور نہ نیکی برابر ہوتی ہے اور نہ برائی۔ (برائی کو) اس (طریقے) کے ساتھ ہٹا جو سب سے اچھا ہے، تو اچانک وہ شخص کہ تیرے درمیان اور اس کے درمیان دشمنی ہے، ایسا ہوگا جیسے وہ دلی دوست ہے۔ |
|
3 | حَمِيمٌ |
فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ [69-الحاقة:35]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس آج اس کا نہ کوئی دوست ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
سو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوستدار نہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
سو آج یہاں نہ اس کا کوئی دلی دوست ہے۔ |
|
4 | حَمِيمٌ |
وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا [70-المعارج:10]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور کوئی دلی دوست کسی دلی دوست کو نہیں پوچھے گا۔ |