نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | جَمِيعٌ |
وَإِنْ كُلٌّ لَمَّا جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ [36-يس:32]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور نہیں ہے کوئی جماعت مگر یہ کہ وه جمع ہو کر ہمارے سامنے حاضر کی جائے گی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور سب کے سب ہمارے روبرو حاضر کيے جائیں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور نہیں ہیں وہ سب مگر اکٹھے ہمارے پاس حاضر کیے جانے والے ہیں۔ |
|
2 | جَمِيعٌ |
إِنْ كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ [36-يس:53]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ نہیں ہے مگر ایک چیﺦ کہ یکایک سارے کے سارے ہمارے سامنے حاضر کر دیئے جائیں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
صرف ایک زور کی آواز کا ہونا ہوگا کہ سب کے سب ہمارے روبرو آحاضر ہوں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
نہیں ہوگی مگر ایک ہی چیخ، تو اچانک وہ سب ہمارے پاس حاضر کیے ہوئے ہوں گے۔ |
|
3 | جَمِيعٌ |
أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌ مُنْتَصِرٌ [54-القمر:44]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یا یہ کہتے ہیں کہ ہم غلبہ پانے والی جماعت ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بڑی مضبوط ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یا وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک جماعت ہیں، جو بدلہ لے کر رہنے والے ہیں؟ |