نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | بِقَوْلِ |
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَا تُؤْمِنُونَ [69-الحاقة:41]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ کسی شاعر کا قول نہیں (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور یہ کسی شاعرکا قول نہیں، تم بہت کم ایمان لاتے ہو۔ |
|
2 | بِقَوْلِ |
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ [69-الحاقة:42]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور نہ کسی کاہن کا قول ہے، (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم فکر کرتے ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور نہ کسی کاہن کا قول ہے، تم بہت کم نصیحت پکڑتے ہو۔ |
|
3 | بِقَوْلِ |
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ [81-التكوير:25]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور یہ قرآن شیطان مردود کا کلام نہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور وہ ہرگز کسی مردود شیطان کا کلام نہیں۔ |