نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | الرَّاكِعِينَ |
وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ [2-البقرة:43]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور نمازوں کو قائم کرو اور زکوٰة دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور نماز پڑھا کرو اور زکوٰة دیا کرو اور (خدا کے آگے) جھکنے والوں کے ساتھ جھکا کرو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔ |
|
2 | الرَّاكِعِينَ |
يَا مَرْيَمُ اقْنُتِي لِرَبِّكِ وَاسْجُدِي وَارْكَعِي مَعَ الرَّاكِعِينَ [3-آل عمران:43]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اے مریم! تو اپنے رب کی اطاعت کر اور سجده کر اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کر
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
مریم اپنے پروردگار کی فرمانبرداری کرنا اور سجدہ کرنا اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرنا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اے مریم! اپنے رب کی فرماںبردار بن اور سجدہ کر اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کر۔ |