نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | اصْلَوْهَا |
اصْلَوْهَا الْيَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُونَ [36-يس:64]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اپنے کفر کا بدلہ پانے کے لئے آج اس میں داخل ہوجاؤ
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(سو) جو تم کفر کرتے رہے ہو اس کے بدلے آج اس میں داخل ہوجاؤ
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
آج اس میں داخل ہو جاؤ، اس کے بدلے جو تم کفر کیا کرتے تھے۔ |
|
2 | اصْلَوْهَا |
اصْلَوْهَا فَاصْبِرُوا أَوْ لَا تَصْبِرُوا سَوَاءٌ عَلَيْكُمْ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ [52-الطور:16]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لیے یکساں ہے تمہیں فقط تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس میں داخل ہو جاؤ، پھر صبر کرو یا صبر نہ کرو، تم پر برابر ہے، تمھیں صرف اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے۔ |