لفظ وضاحت و مترادفات

قَدَّمَ
قَدِمَ کے اصل معنی آگے بڑھنا ، آگے نکل جانا، اور قَدَّمَ بمعنی کوئی کام وقت ضرورت سے پہلے کرنا اور اس کی ضد اَخَّرَ یعنی کسی کام کو مناسب وقت پر نہ کرنا اور پیچھے ڈال دینا اور یہ مناسب وقت موت ہے یعنی موت سے پہلے اپنی زندگی میں جو اعمال انسان نے کیے وہ گویا اس نے اپنی اخروی زندگی کے لیے آگے بھیجے ہیں ۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

آگے بھیجنا
”آگے بھیجنا“ کے لیے دو الفاظ ”قَدَّمَ“ اور ”اَسْلَفَ“ ، ”(سلف)“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ق د م
قَدَّمَ
قَدِمَ کے اصل معنی آگے بڑھنا ، آگے نکل جانا، اور قَدَّمَ بمعنی کوئی کام وقت ضرورت سے پہلے کرنا اور اس کی ضد اَخَّرَ یعنی کسی کام کو مناسب وقت پر نہ کرنا اور پیچھے ڈال دینا اور یہ مناسب وقت موت ہے یعنی موت سے پہلے اپنی زندگی میں جو اعمال انسان نے کیے وہ گویا اس نے اپنی اخروی زندگی کے لیے آگے بھیجے ہیں ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَلَنْ يَتَمَنَّوْهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ
”اور ان اعمال کی وجہ سے جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں یہود کبھی موت کی آرزو نہ کریں گے۔“
[2-البقرة:95]

روٹ:س ل ف
اَسْلَفَ
سَلَفَ کے معنی کسی چیز یا کام کا گزر جانا بیع سلف وہ بیع ہے جس میں قیمت پیشگی ادا کر دی جاتی ہے اور اسلاف گزشتہ دور میں گزری ہوئی نسلوں کو کہتے ہیں۔ گزشتہ آباؤ اجداد۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ
”مگر جو ہو چکا سو ہو چکا۔“
[4-النساء:23]

ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
قَدَّمَ
قَدَّمَ اور اَسْلَفَ میں وہی فرق ہے جو ارتفاع اور عمق میں ہے اگر نیچے کے کنارے پر ہوں تو اسی راسی فاصلہ کو بلندی کو کہتے ہیں اوپر کے کنارے پر کھڑے ہوں تو وہی فاصلہ گہرائ یہ عمق کہلاتا ہے وہی بات یا کام جو قدّم کا مفہوم سے موقع کے لحاظ سے وہی اسلف بن جاتا ہے ۔
2
اَسْلَفَ
کسی چیز یا کام کا گزر جانا

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com