لفظ وضاحت و مترادفات

سَمَّاع
سَمِعَ بمعنی سننا۔ اور سامع بمعنی سننے والا۔ اور سماع بمعنی جاسوسی کرنے کے لیے کوئی بات چوری چھپے سننے والا ، جاسوس۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

جاسوسی کرنا
جاسوسی کرنا کے لیے ”تَجَسَّسَ“ اور ”سَمَّاع“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ج س س
تَجَسَّسَ
جَسّ بمعنی پتہ لگانے کے لئے ہاتھ سے چھونا۔ اور جَسَّ بِعَیْنِهٖ بمعنی تیز نظر سے دیکھنا ، گھورنا۔ اور جَسَّس اور تَجَسَّسَ بمعنی تفتیش کرنا۔ کسی کے عیب تلاش کرنا۔ اس کی ٹوہ میں رہنا۔ عموما برے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے۔ اور جسیس بمعنی جاسوس۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا
”اور کسی کا بھید نہ ٹٹولو اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے۔“
[49-الحجرات:12]

روٹ:س م ع
سَمَّاع
سَمِعَ بمعنی سننا۔ اور سامع بمعنی سننے والا۔ اور سماع بمعنی جاسوسی کرنے کے لیے کوئی بات چوری چھپے سننے والا ، جاسوس۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ سَمَّاعُونَ لِقَوْمٍ آخَرِينَ لَمْ يَأْتُوكَ
”یہودی غلط باتیں بنانے کے لیے جاسوسی کرتے ہیں۔ اور ایسے لوگوں کے لیے جاسوس بنے ہیں جو ابھی تمہارے پاس نہیں آئے۔“
[5-المائدة:41]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
تَجَسَّسَ
عموما برے مفہوم میں آتا ہے۔ بمعنی کسی کے عیب تلاش کرنا اور اس کی ٹوہ لگانا۔ خواہ کسی طریقے سے ہو۔
2
سَمَّاع
وہ شخص جو جاسوسی کرنے کے لئے کسی بات پر کان لگائے اور دوسرے کو خبر پہنچائے۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com