لفظ وضاحت و مترادفات

عِنْدَ
بمعنی نزدیک۔ ظرف زمانی اور مکانی دونوں طرح استعمال ہوتا ہے عند المکان بمعنی کسی مقام کے پاس یا قریب اور عنداللیل بمعنی رات کو یا رات کے قریب غروب آفتاب سے تھوڑا پہلے یا تھوڑا بعد۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

پاس
اس کے لیے ”عِنْد“ ، ”لَدَي“ اور ”لَدُنْ“ ، ”تِلْقَاء“ اور ”حَوْل“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:ع ن د
عِنْدَ
بمعنی نزدیک۔ ظرف زمانی اور مکانی دونوں طرح استعمال ہوتا ہے عند المکان بمعنی کسی مقام کے پاس یا قریب اور عنداللیل بمعنی رات کو یا رات کے قریب غروب آفتاب سے تھوڑا پہلے یا تھوڑا بعد۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
مَا عِنْدَكُمْ يَنْفَدُ وَمَا عِنْدَ اللَّهِ بَاقٍ ...
”جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ ختم ہوجائے گا اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہی باقی رہنے والا ہے“
[16-النحل:96]
اور کبھی عِنْد سے پہلے مِنْ آتا ہے جو مزید تاکید کو ظاہر کرتا ہے مِنْ عِنْد بمعنی پاس سے ، طرف سے۔
قُلْتُمْ أَنَّىٰ هَٰذَا ۖ قُلْ هُوَ مِنْ عِندِ أَنفُسِكُمْ
[ ] تو تم چلا اٹھے کہ یہ مصیبت کہاں سے آئی کہہ دو یہ تمہاری ہی طرف سے شامت اعمال ہے۔

روٹ:ح و ل
تِلْقَاء
”لَقِیَ یَلْقِی لِقَاءً“ بمعنی کسی چیز کا کسی چیز کے سامنے آنا۔ ملاقات کرنا۔ اور تلقاء ، لقاء سے اسم (حاصل مصدر) ہے اور مقابل یہ متقابل کے معنوں میں آتا ہے کہتے ہیں جلس تلقاءي بمعنی وہ اس کے سامنے یا مقابل بیٹھا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ ذَهَبَ اللَّهُ بِنُورِهِمْ وَتَرَكَهُمْ فِي ظُلُمَاتٍ لَا يُبْصِرُونَ
”پھر جب آگ نے اس کے ارد گرد کی چیزیں روشن کی تو خدا نے ان لوگوں کی روشنی ظاہر کردی۔“
[2-البقرة:17]
اور ”تلقاء نفس“ بمعنی خود بخود اپنے آپ فَعَلَ الْاَمَر من ”تلقاء نفسه“ اس نے کام کو خود بخود کیا نہ اس کی کسی نے ان کی مدد کی نہ کسی نے
مجبور کیا۔ قرآن میں ہے:
”قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّلَهُ مِن تِلْقَاءِ نَفْسِي“ [سورة ىونس : 15 ]
کہہ دو مجھے یہ اختیار نہیں کی ہے کہ میں قرآن کو اپنے آپ بدل دوں۔

روٹ:ح و ل
حَوْلَهُ
”حَالَ“ کا بنیادی معنی تغییر پذیری حرکت اور انتقال ہے ۔ اور حول الشیء بمعنی کسی چیز کی جانب جس کی طرف سے پھیر ناممکن ہو بعد میں یہ لفظ کسی چیز کے اردگرد گرداگرد یا آس پاس کے معنوں میں استعمال ہونے لگا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ ذَهَبَ اللَّهُ بِنُورِهِمْ وَتَرَكَهُمْ فِي ظُلُمَاتٍ لَا يُبْصِرُونَ
”پھر جب آگ نے اس کے ارد گرد کی چیزیں روشن کی تو خدا نے ان لوگوں کی روشنی ظاہر کردی۔“
[2-البقرة:17]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
عِنْدَ
قرب زمانی اور مکانی کے لئے آتا ہے اور من داخل ہو تو مزید تاکید کے لئے ہوتا ہے۔
2
تِلْقَاء
نفس کے ساتھ مل کر خود بخود اپنے آپ کے معنی دیتا ہے تاکید بھی ہے اور قربت بھی اور مقابل کی سمت بھی متعین کرتا ہے۔
3
حَوْلَهُ
کسی چیز کے گرداگرد یا آس پاس۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com