لفظ وضاحت و مترادفات

ھَزَلَ
ھَزَلَ کے بنیادی طور پر دو معنی ہیں۔(1) لاغر دبلا یا کمزور ہونا 2) ھَزَلَ فِي كَلَامِهٖ یعنی ہنسی مذاق کرنا ، بکواس کرنا اور ھزالۃ معنی ظرافت و خوش طبعی بھی ہے۔ گویا ھزل کے معنی دل لگی کے طور پر گپیں ہانکنا ہے۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بے ہودہ کلام
”بےہودہ کلام“ کے لیے ”لغو“ اور ”لاغية“ ، ”هَزَلَ“ اور ”نزف“ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ل غ و
لغو
لغٰی (یلغوا) کے معنی بے سوچے سمجھے بولنا اور بکواس کرنا اور لَغَي الطَّیْر بِاَ صْوَاتِھَا پرندوں کے اپنی اپنی بولیاں بولنے کو کہتے ہیں معروف لفظ لغت سے مشتق ہے۔ بمعنی سب کی ملی جلی زبان اور لغو ہر بیہودہ کلام اور کتے کی آواز کے لیے استعمال ہوتا ہے اور لاغیۃ کے معنی بے ہودہ اور قبیح کلام ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا إِلَّا سَلَامًا
”نہ سنیں گے وہاں بک بک سوائے سلام (عثمانی )۔“
[19-مريم:62]

روٹ:ه ز ل
ھَزَلَ
ھَزَلَ کے بنیادی طور پر دو معنی ہیں۔(1) لاغر دبلا یا کمزور ہونا 2) ھَزَلَ فِي كَلَامِهٖ یعنی ہنسی مذاق کرنا ، بکواس کرنا اور ھزالۃ معنی ظرافت و خوش طبعی بھی ہے۔ گویا ھزل کے معنی دل لگی کے طور پر گپیں ہانکنا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ
”بے شک یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے اور کوئی بے ہودہ بات نہیں (جالندھری )۔“
[86-الطارق:14]

روٹ:ن ز ف
نزف
نزف کے معنی کسی چیز کا ختم ہونا اور منقطع ہونا ہے نَزِفَ دَمُهٗ اس کا سب خون نکل گیا اور نزیف وہ آدمی جس کی عقل کھینچ لی گئی ہو مدہوش اور متوالا اور نَزَفَ الْمَاء کے معنی بتدریج پانی کھینچ لینا ہے گویا نزف کے معنی وہ بہکی بہکی باتیں ہیں جو کسی نشہ آور چیز کے استعمال سے یا کسی دوسری وجہ سے عقل و ہوش میں کمی واقع ہونے سے بد مست آدمی کرتے ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُونَ
”ان میں شراب لطیف کے جام کا دور چل رہا ہوگا جو سفید رنگ اور پینے میں نہایت لذیذ ہوگی۔ اس سے نہ تو درد سر ہو اور نہ اس سے متوالے ہوں۔“
[37-الصافات:47]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
لغو
فضول بکواس اور بے سوچے سمجھے شور مچانا۔
2
ھَزَلَ
دفع الوقتی کے لیے ہنسی مذاق اور خشک گپیوں کو ۔
3
نزف
ان بہکی باتوں کو کہتے ہیں جو نشہ میں بدمست آدمی کیا کرتے ہیں۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com