لفظ وضاحت و مترادفات

غَنِیَ
غنی کی ضد فقیر معنی محتاج۔ غنی وہ ہے جسے کسی دوسرے کی احتیاج نہ ہو اور یہ لفظ اکثر مال و دولت سے بے نیاز ہونے کے معنی میں آتا ہے اور غنی دولت مند کو کہتی ہیں یعنی کم از کم اتنا مالدار ضرور ہو کہ وہ اسے معاش کے سلسلہ میں دوسروں کی احتیاج نہ ہو۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بے نیاز
”بےنیاز“ کے لیے ”غَنِيَ“ اور ”صَمَد“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:غ ن ي
غَنِیَ
غنی کی ضد فقیر معنی محتاج۔ غنی وہ ہے جسے کسی دوسرے کی احتیاج نہ ہو اور یہ لفظ اکثر مال و دولت سے بے نیاز ہونے کے معنی میں آتا ہے اور غنی دولت مند کو کہتی ہیں یعنی کم از کم اتنا مالدار ضرور ہو کہ وہ اسے معاش کے سلسلہ میں دوسروں کی احتیاج نہ ہو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ أَغْنِيَاءَ مِنَ التَّعَفُّفِ
”ان کے نہ مانگنے کی وجہ سے ناواقف شخص ان کو مالدار خیال کرتا ہے۔“
[2-البقرة:273]

روٹ:ص م د
صَمَد
اس میں دو باتیں بنیادی ہیں۔ (1) کسی چیز کا ٹھوس اور مضبوط ہونا (2) لوگ ہر طرف اس سے اس کی طرف قصد کریں۔ یعنی ایسی ذات جو خود تو کسی کی محتاج نہ ہو مگر دوسرے سب اس کے مختاج ہوں۔ غنی اور صمد میں دوسرا فرق یہ ہے کہ غنی کا تعلق زیادہ تر معاشی اموار سے ہے جبکہ صمد جملہ پہلوؤں میں بے نیاز اور دوسرے اس کے محتاج ہوتے ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
اللَّهُ الصَّمَدُ
”کہہ دیجئے کہ وہ اللہ ایک ہے معبود برحق بے نیاز ہے۔“
[112-الإخلاص:2]
بےوفائی کرنا کے لیے خان ، خذل اور ختر” دھوکہ دینا “میں دیکھیے۔



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
غَنِیَ
غنی وہ ہے جسے کسی دوسرے کی احتیاج نہ ہو ، غنی کا تعلق زیادہ تر معاشی اموار سے ہے ۔
2
صَمَد
ایسی ذات جو خود تو کسی کی محتاج نہ ہو مگر دوسرے سب اس کے محتاج ہوں۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com