”بیکار ہونا“ کے لیے ”فَرَغَ“ اور ”عَطَلَ“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
فَرَغَ
کسی کام سے فارغ ہونا یعنی کسی شخص کا کسی ایک کام کو ختم کر کے فارغ ہونا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ
”تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو۔ اور اپنے پروردگار کی بات طرف متوجہ ہو جایا کرو ۔“
[94-الشرح:7]
عَطَلَ
بمعنی کسی مزدور کا بے کار ہونا یا عورت کا زیور سے خالی ہونا اور عَطَّلَ بمعنی کسی کو بے کار چھوڑ دینا ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ
”اور جب بیانے والی اونٹنیاں بیکار چھٹی پھریں۔“
[81-التكوير:4]