لفظ وضاحت و مترادفات

قَلٰی
کسی سے ناراضگی کی بنا پر بیزار ہونا۔ صاحب فقہ الغۃ قلی کو عداوت کے باب میں دوسرے درجہ پر لائے ہیں یعنی بغض کے بعد قلی کا درجہ ہے۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بیزار ہونا
”بیزار ہونا“ کے لیے ”تَبَرَّأَ“ ، ”قَلٰي“ اور ”مَقْتًا“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:ب ر أ
تَبَرَّأَ
بَرِأَ کے معنی ہیں کسی مکروہ یا تکلیف دہ چیز سے نجات حاصل کرنا بَرِءتُ من المرض یعنی میں تندرست ہوا اور ابرأ المریض یعنی مریض کو شفاء دینا ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَأُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ وَأُحْيِي الْمَوْتَى بِإِذْنِ اللَّهِ
”اور میں خدا کے حکم سے اندھے اور برص والے کو تندرست کر دیتا ہوں اور مردے میں جان ڈال دیتا ہوں۔“
[3-آل عمران:49]
اور بَرَاءَة بمعنی بیزاری ، قطع تعلق ، بائیکاٹ۔

روٹ:ق ل ي
قَلٰی
کسی سے ناراضگی کی بنا پر بیزار ہونا۔ صاحب فقہ الغۃ قلی کو عداوت کے باب میں دوسرے درجہ پر لائے ہیں یعنی بغض کے بعد قلی کا درجہ ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى
”اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم!) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ ہی تم سے ناراض ہوا۔ (جالندھری )“
[93-الضحى:3]

روٹ:م ق ت
مَقْتًا
کسی قبیح فعل کے ارتکاب پر سخت ناراض ہونا اور بیزار ہو جانا ۔اور یہ قلٰی سے اگلا درجہ ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَلَا تَنْكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُمْ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَمَقْتًا وَسَاءَ سَبِيلًا
”اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نے نکاح کیا ہو ان سے نکاح نہ کرنا مگر جاہلیت میں جو ہو چکا سو ہو چکا یہ نہایت ہی بے حیائی اور نا خوشی کی بات تھی اور بہت برا دستور تھا۔“
[4-النساء:22]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
تَبَرَّأَ
کسی مکروہ بات یا تکلیف دہ امر سے بیزار ہونا ۔
2
قَلٰی
کسی سے ناراضگی کی بنا پر اس سے بیزار ہونا۔
3
مَقْتًا
مقت کسی قبیح فعل پر سخت ناپسندیدگی اور بیزاری، قلی کا درجہ۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com