مَلَاَالاِنَاء کے معنی کسی برتن کو بھر دینا اور مِلْءٌکسی چیز کی وہ مقدار ہے جس سے کوئی برتن بھر جائے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِمْ مِلْءُ الْأَرْضِ ذَهَبًا وَلَوِ افْتَدَى بِهِ
”کافر اگر نجات حاصل کرنے کے لیے بدلے میں زمین بھر سونا دیں تو بھی ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔“
[3-آل عمران:91]
اور اِمْتَلَاءَ بمعنی کسی چیز کا بھر جانا ۔