غَنَم
غَنَم کے معنی ایسا مال ہاتھ لگنا ہے جو پہلے کسی کی ملکیت نہ ہو۔ پھر یہ لفظ ایسی بکریوں کے ریوڑ پر استعمال ہونے لگا جو کہیں سے ہاتھ لگ جائیں۔ بعد میں اس لفظ کا اطلاق اس مال پر بھی ہونے لگا ۔جو لڑائی کے بعد دشمن سے حاصل ہو ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَدَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ إِذْ يَحْكُمَانِ فِي الْحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَمُ الْقَوْمِ
”اور جان رکھو کہ جو چیز تم کو (کفار سے) لوٹ کر لاؤ۔“
[21-الأنبياء:78]
مَعْز
بمعنی بکریاں اسم جنس ہے۔ بکری ، بکرا سب کے لیے یکساں ہے اور اس کا واحد مَاعِز ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
مِنَ الضَّأْنِ اثْنَيْنِ وَمِنَ الْمَعْزِ اثْنَيْنِ
”بھیڑوں میں سے دو (دو )اور بکریوں میں سے دو (دو)۔“
[6-الأنعام:143]