لفظ وضاحت و مترادفات

عَظِیْم
عَظِیْم ضد حقیر اور اعظم عظم کے بنیادی معنی میں پڑھائی کے علاوہ قوت اور شدت کا مفہوم بھی پایا جاتا ہے اور یہ معنوی صفات کہیں سب اکٹھی اور کہیں فرداً فرداً پائی جاتی ہیں اور ہڈی کو بھی اس کی قوت اور شدت کی وجہ سے عظم کہتے ہیں عَظْم اور عَظِیْم دونوں کی جمع عِظَام آتی ہے اور عَظِیم کا لفظ بھی اجسام واعیان دونوں صورتوں میں استعمال ہوتا ہے اور اعظم اسم تفصیل ہے بمعنی بہت بڑا یا بزرگ یا سب سے بڑا اور بزرگ کی مثالیں دیکھئے :

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بڑا، بزرگ
”بڑا بزرگ“ کے لیے ”كَبِيْر“ اور ”اَكْبَرْ“ ، ”عَظِيْم“ اور ”اَعْظَم“ ، ”ذوالجلال“ اور ”مَجِيْد“ کے الفاظ قرآن کریم میں استعمال ہوئے ہیں۔
روٹ:ك ب ر
عَظِیْم
عَظِیْم ضد حقیر اور اعظم عظم کے بنیادی معنی میں پڑھائی کے علاوہ قوت اور شدت کا مفہوم بھی پایا جاتا ہے اور یہ معنوی صفات کہیں سب اکٹھی اور کہیں فرداً فرداً پائی جاتی ہیں اور ہڈی کو بھی اس کی قوت اور شدت کی وجہ سے عظم کہتے ہیں عَظْم اور عَظِیْم دونوں کی جمع عِظَام آتی ہے اور عَظِیم کا لفظ بھی اجسام واعیان دونوں صورتوں میں استعمال ہوتا ہے اور اعظم اسم تفصیل ہے بمعنی بہت بڑا یا بزرگ یا سب سے بڑا اور بزرگ کی مثالیں دیکھئے :
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
قَالَ كَبِيرُهُمْ أَلَمْ تَعْلَمُوا أَنَّ أَبَاكُمْ قَدْ أَخَذَ عَلَيْكُمْ مَوْثِقًا مِنَ اللَّهِ
”اور ان کافروں کے لئے بڑا عذاب ہے۔“
[12-يوسف:80]

روٹ:ع ظ م
كَبِيْر
كَبِيْر اور اَكْبَرْ اَكْبَر میں بنیادی طور پر محض بڑائی کے معنی پائے جاتے ہیں کبیر کے ضد صغیر اور اکبر کی اصغر ہے اور یہ اسمائے اضافیہ یہ سے ہے بمعنی ہر چیز اپنے سے چھوٹی کے مقابلے میں کبیر ہے اور وہی چیز اپنے سے بڑی کے مقابلے میں سب صغیر ہے اور کبیر کا لفظ بنیادی طور پر اجسام کے لئے استعمال ہوتا ہے خواہ وہ چیز عمر میں بڑی ہو یا جسامت میں یا کسی اور دوسری صفت ظاہری میں۔
عمر میں بڑائی کے لئے :
وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ
”ان یوسف علیہ السلام کے بھائیوں میں سے سب سے بڑے نے کہا کیا تم نہیں جانتے کہ تمہارے والد نے تم سے خدا کا عہد لیا ہے۔“
[2-البقرة:7]

روٹ:ج ل ل
ذوالجلال
قدر و منزلت میں بڑائی کو کہتے ہیں ذولجلال بمعنی عظیم المرتبت اور جلیل کے معنی بڑی بڑی عظیم الشان اشیاء کو پیدا کرنے والا ہے اور بمعنی اپنے عظیم الشان کاموں کی وجہ سے مستحق تعریف ذات۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
”بڑی برکت ہے نام کو تیرے رب کے ، جو بڑائی والا اور عظمت والا ہے (عثمانی)“
[55-الرحمن:78]

روٹ:م ج د
مجید
مجد کے معنی شان و شوکت میں بڑا اور وسیع الشان ہونے کے ہیں اور ابن الفارس کے نزدیک وہ کرم و عزت و شرافت میں انتہائی حد کو پہنچا ہوا ہوں اور بمعنی لوگوں کی نظروں میں بڑا ہو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ
”اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے عرش کا مالک بڑی شان والا۔“
[85-البروج:15]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
عَظِیْم
جس میں پڑھائی کے علاوہ قوت اور شدت پائی جائے جس طرح حقیر اصغر سے کم تر ہے اسی طرح عظیم ، اکبر سے اوپر ہے۔
2
كَبِيْر
بڑائی کے لئے عام لفظ ہے عموماً اجسام اور ظاہری صفات میں بڑائی کے لئے آتا ہے۔
3
ذوالجلال
قدر و منزلت میں بزرگ اور عظیم الشان کاموں کی وجہ سے حمد کا مستحق۔
4
مجید
شان و شوکت میں بزرگ رعب و داب میں بڑا۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com