لفظ وضاحت و مترادفات

عَاقَبَ
عقب کے معنی ایڑی اور پیچھے اور عقب کے معنی پیچھے لگنا اور عاقب کے معنی کسی کے پیچھے لگ کر اس کا مواخذہ کرنا اور سزا دینا ۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بدلہ لینا
”بدلہ لینا“ کے لیے ”عَاقَبَ“ ، ”اِنْتَقَمَ“ اور ”اِنْتَصَرَ“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ع ق ب
عَاقَبَ
عقب کے معنی ایڑی اور پیچھے اور عقب کے معنی پیچھے لگنا اور عاقب کے معنی کسی کے پیچھے لگ کر اس کا مواخذہ کرنا اور سزا دینا ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِهِ
”اور اگر بدلہ لو تو اسی قدر بدلہ لو جس قدر تم کو تکلیف پہنچائی جائے۔“
[16-النحل:126]

روٹ:ن ق م
اِنْتَقَمَ
نقم کے معنی کسی چیز کو برا سمجھنا اور اس میں عیب دھرنا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ
”ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے۔“
[85-البروج:8]
اور انتقام کے معنی کسی کو اس کے ناپسندیدہ کام پر غضبناک ہو کر سزا دینا یا بدلہ لینا۔ اور ابو بلال عسکری کے نزدیک انتقام کی ضد انعام اور انتقام کے معنی انعام کا سلب کر لینا۔

روٹ:ن ص ر
اِنْتَصَرَ
نَصَرَ کے معنی ظلم اور زیادتی دور کرنے کے لیے کسی کو مدد کرنا اور اِنْتَصَرَ کے معنی کسی پر ظلم و زیادتی اور دفاع مضرت کے لیے بدلہ لینا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَالَّذِينَ إِذَا أَصَابَهُمُ الْبَغْيُ هُمْ يَنْتَصِرُونَ
”اور جو ایسے ہیں کہ جب ان پر ظلم (تعدی ) ہو تو مناسب طریقے سے بدلہ لیتے ہیں۔“
[42-الشورى:39]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
عَاقَبَ
کسی کے پیچھے لگ کر اس کا مواخذہ کرنا اور سزا دینا ۔
2
اِنْتَقَمَ
نقم کے معنی کسی چیز کو برا سمجھنا اور اس میں عیب دھرنا۔
3
اِنْتَصَرَ
کسی پر ظلم و زیادتی اور دفاع مضرت کے لیے بدلہ لینا ہے۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com