لفظ وضاحت و مترادفات

سَطَحَ
سَطَحَ کے بنیادی معنی (1)پھیلانا اور پھر(2)ہموار کرنا ہیں۔ سَطَحَ الْبَیْتَ گھر کی چھت کو ہموار کرنا اور مَسْطَحْ ہموار کرنے کے اوزار کو کہتے ہیں۔ مکان کے اوپر کے حصہ اور چھت کو سطح کہتے ہیں۔ امام راغب کے لفظ میں اَلسَّطْحُ : اَعْلَی الْبَیْتِ جُعِلَ سَوِیًّا۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بچھانا
”بچھانا“ کے لیے ”دَحٰي“ ” (دحو)“ اور ”طَحٰي“ ” (طحو)“ ، ”سَطَحَ“ ، ”فَرَشَ“ اور ”مَهَدَ“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ط ح و
طَحٰي
”دَحٰي ، طَحٰي“ یہ دونوں لفظ دراصل ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں صرف تلفظ کا فرق ہے۔ یعنی مختلف علاقوں کی لغت ہے۔ قرآن کریم میں یہ دونوں الفاظ صرف ایک ایک بار ہی استعمال ہوئے ہیں اور ایک ہی معنی میں آئے ہیں۔ کہتے ہیں: ”دَحَي الْمَطَرُ الْحَصٰي“ بارش کنکریوں کو دور دور تک بہا لے گئی اور ”دَحَي الرَّجُل“ کے معنی اس شخص نے ملک بھر میں یعنی دور دراز تک سفر کیا تو ”دَحٰي“ اور ”طَحٰي“ کے معنی دور دور تک لے جاکر بچھانا یا پھیلانا کے ہیں ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا
”اور آسمان کی اور اس ذات کی قسم جس نے اسے بنایا اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا ۔“
[91-الشمس:6]

روٹ:د ح و
دَحٰي
”دَحٰي ، طَحٰي“ یہ دونوں لفظ دراصل ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں صرف تلفظ کا فرق ہے۔ یعنی مختلف علاقوں کی لغت ہے۔ قرآن کریم میں یہ دونوں الفاظ صرف ایک ایک بار ہی استعمال ہوئے ہیں اور ایک ہی معنی میں آئے ہیں۔ کہتے ہیں: ”دَحَي الْمَطَرُ الْحَصٰي“ بارش کنکریوں کو دور دور تک بہا لے گئی اور ”دَحَي الرَّجُل“ کے معنی اس شخص نے ملک بھر میں یعنی دور دراز تک سفر کیا تو ”دَحٰي“ اور ”طَحٰي“ کے معنی دور دور تک لے جاکر بچھانا یا پھیلانا کے ہیں ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَلِكَ دَحَاهَا
”اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا۔“
[79-النازعات:30]

روٹ:س ط ح
سَطَحَ
سَطَحَ کے بنیادی معنی (1)پھیلانا اور پھر(2)ہموار کرنا ہیں۔ سَطَحَ الْبَیْتَ گھر کی چھت کو ہموار کرنا اور مَسْطَحْ ہموار کرنے کے اوزار کو کہتے ہیں۔ مکان کے اوپر کے حصہ اور چھت کو سطح کہتے ہیں۔ امام راغب کے لفظ میں اَلسَّطْحُ : اَعْلَی الْبَیْتِ جُعِلَ سَوِیًّا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ
”اور کیا وہ نہیں دیکھتے زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گی یعنی (اس کا اوپر کا حصہ ہموار بنایا گیا۔)“
[88-الغاشية:20]

روٹ:ف ر ش
فَرَشَ
فَرَشَ بمعنی کپڑا وغیرہ بچھانا ، بستر لگانا۔ اور ہر وہ چیز جو بچھائی جائے اسے فرش اور فراش (بمعنی بچھونا) کہتے ہیں فرش کے بنیادی معنی کسی چیز کو پھیلانا اور فراخ کرنا ہے۔ یعنی کسی چیز کو پورے کا پورا پھیلا دینا اور فَرَشَ الدَّار بمعنی فرش لگانا۔ اینٹ اور پتھر بچھانا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا وَالسَّمَاءَ بِنَاءً
”جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا۔“
[2-البقرة:22]

روٹ:م ه د
مَھَدَ
صاحب منجد کے نزدیک جس طرح چھت کو پھیلانے اور ہموار کرنے کے لیے سَطَحَ کا لفظ آتا ہے اسی طرح زمین کو ہموار کرنے کے لیے مَھَدَ استعمال ہوتا ہے لیکن مَھْد ماں کی گود کو بھی کہتے ہیں۔ جس میں تربیت کا پہلو بھی شامل ہے۔اور مَھَدَ الْاَرْض کے معنی یہ ہوں گے کہ زمین کو اس طرح پھیلانا کے اس کے باشندگان کو وسائل رزق بھی مناسب طور پر مہیا ہوں اور قرآن کریم سے اسی بات کی تائید ہوتی ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَمَهَّدْتُ لَهُ تَمْهِيدًا
”اور میں نے اس کے لیے ہر طرح کے سامان میں وسعت دی ابھی خواہش رکھنا ہے کہ وہ زیادہ دوں!“
[74-المدثر:14]

ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
طَحٰي
کسی چیز کو اپنی جگہ سے دور دور تک لے جا کر پھیلا دینا۔
2
دَحٰي
کسی چیز کو اپنی جگہ سے دور دور تک لے جا کر پھیلا دینا۔
3
سَطَحَ
پھیلانا یا بچھانا اور پھر اسے ہموار کرنا۔
4
فَرَشَ
کسی چیز کو پورے کا پورا پھیلانا یا بچھا دینا اور ہموار کرنا ۔
5
مَھَدَ
بچھانے کے ساتھ اس میں سامان تربیت بھی فراہم کرنا۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com