لفظ وضاحت و مترادفات

جَنَاحَ
معنی پرندے کا پر یا بازو ۔ ”جَنَاحَيْن“ پھر کنایۃ کسی چیز کے دو پہلو کو بھی ”جَنَاحَيْن“ کہہ دیتے ہیں۔ ”جَنَحَا الْعَسْكَر“ شکر کے دونوں بازو یا جانب ، اسی طرح انسان کے دونوں بازوؤں پر بھی اس لفظ کا اطلاق ہوتا ہے ۔ گویا ”جَنَاحَ“ کا لفظ دائیں یا بائیں جانب یا پہلو یا بازو سب جگہ استعمال ہوتا ہے۔ اور بازو سے مراد کندھے سے لے کر انگلیوں کے آخر تک کا حصہ ہے ۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بازو
”بازو“ کے لیے ”جَنَاحَ“ ، ”عَضُد“ اور ”ذِرَاع“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:ج ن ح
جَنَاحَ
معنی پرندے کا پر یا بازو ۔ ”جَنَاحَيْن“ پھر کنایۃ کسی چیز کے دو پہلو کو بھی ”جَنَاحَيْن“ کہہ دیتے ہیں۔ ”جَنَحَا الْعَسْكَر“ شکر کے دونوں بازو یا جانب ، اسی طرح انسان کے دونوں بازوؤں پر بھی اس لفظ کا اطلاق ہوتا ہے ۔ گویا ”جَنَاحَ“ کا لفظ دائیں یا بائیں جانب یا پہلو یا بازو سب جگہ استعمال ہوتا ہے۔ اور بازو سے مراد کندھے سے لے کر انگلیوں کے آخر تک کا حصہ ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَاضْمُمْ إِلَيْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ
”اور خوف سے بچنے کے لیے اپنے بازو کو اپنی طرف سکیڑلو۔“
[28-القصص:32]

روٹ:ع ض د
عَضُد
”عَضُد“ سے مراد کہنی سے لے کر کندھے تک کا حصہ ہے اور ”عِضَدْتُه“ بمعنی میں نے اسے بازو پر مارا ۔ نیز اس کے معنی میں نے اس کا بازو پکڑا اور سہارا دیا بھی ہیں۔ لہٰذا یہ لفظ ید کی طرح بطور استعارہ مدد گار کے معنوں میں بھی آتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَمَا كُنْتُ مُتَّخِذَ الْمُضِلِّينَ عَضُدًا
”اور میں ایسا نہ تھا کہ گمراہ کرنے والوں کو مددگار بناتا۔“
[18-الكهف:51]

روٹ:ذ ر ع
ذِرَاع
بمعنی کہنی سے لے کر درمیانی انگلی کے آخر تک کا حصہ اور اس کا ترجمہ عموماً ہاتھ ہی کر لیا جاتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَكَلْبُهُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَيْهِ بِالْوَصِيدِ
”اور ان کا کتا چوکھٹ پر دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے تھا۔“
[18-الكهف:18]
پھر ذِرَاع سے مراد پیمائش میں اتنی لمبائی بھی لی جاتی ہے۔ جتنی کہنی سے لے کر درمیانی انگلی کے آخر تک ہوتی ہے ۔ اس کہنی کو ہاتھ کہتی ہیں ۔ چونکہ انسان کا قد و قامت مختلف ادوار میں مختلف رہا ہے۔ لہذا اس ماپ کے مقدار بھی مختلف رہی ہے ۔ صاحب منجد نے 50 سے 70 سینٹی میٹر بتلائی ہے۔ یعنی تقریبا 20 انچ سے 28 انچ تک بعض مترجمین اس کا ترجمہ گز بھی کر دیتے ہیں۔

ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
جَنَاحَ
ان دونوں کا مجموعہ یعنی کندھے سے انگلی کے سرے تک ”جَنَاحَ“ ہے۔
2
عَضُد
کہنی سے درمیانی انگلی کے آخری سرے تک ”ذِرَاع“ کہلاتا ہے
3
ذِرَاع
کندھے سے کہنی تک ”عَضُد“ کہلاتا ہے

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com