لفظ وضاحت و مترادفات

كَلَّمَ
بمعنی ہم کلام ہونا ، بات چیت کرنا ، گفتگو کرنا۔ یہ عموماً مختصر سی بات چیت کے لیے یا ایسی باتوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جن کا جواب بات سن کر فوری طور پر دیا جا سکے۔ پھر ”كَلَّمَ“ میں یہ بھی ضروری نہیں ہوتا کہ بات دو طرفہ ہو، کبھی یہ یک طرفہ بھی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

بات کرنا
”بات کرنا“ کے لیے ”كَلَّمَ“ ، ”حَاوَرَ“ ” (حور )“ اور ”خاطب“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ك ل م
كَلَّمَ
بمعنی ہم کلام ہونا ، بات چیت کرنا ، گفتگو کرنا۔ یہ عموماً مختصر سی بات چیت کے لیے یا ایسی باتوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جن کا جواب بات سن کر فوری طور پر دیا جا سکے۔ پھر ”كَلَّمَ“ میں یہ بھی ضروری نہیں ہوتا کہ بات دو طرفہ ہو، کبھی یہ یک طرفہ بھی ہو سکتی ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
”اور اللہ تعالیٰ قیامت کے روز نہ تو ان سے کلام کرے گا نہ ہی ان کی طرف دیکھے گا۔“
[3-آل عمران:77]

روٹ:خ ط ب
خاطب
بھی گفتگو کرنے کے معنوں میں آتا ہے اور خطبہ وعظ و تقریر کو کہتے ہیں۔ جو عموماً یک طرفہ ہوتی ہے ۔ ”خطيب“ معنی خطبہ دینے والا، وضاحت سے بات کہنے والا اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ سننے والا مختصر سا جواب دے کر خطاب کرنے والے کو چپ کرا دیتا ہے۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ حضرت نوح علیہ السلام سے فرماتے ہیں۔
وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا وَلَا تُخَاطِبْنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا
”اور ایک کشتی ہمارے حکم سے ہمارے روبرو بناؤ اور جو لوگ ظالم ہیں ان کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا۔“
[11-هود:37]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
كَلَّمَ
گفتگو کے لیے عام لفظ ، عموماً مختصر اور فوری گفتگو کے لیے۔
2
خاطب
یہ عموماً یک طرفہ بات ہوتی ہے، یا جس کا جواب مخاطب دینا پسند کرے یا ضروری سمجھے تو دے دے۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com