روٹ ورڈز
-
الفاظ وضاحت و مترادفات
-
سورہ فہرست
لفظ وضاحت و مترادفات
عِھْن
اور جب یہ اون رنگ دی جائے تو
”عِهْن“
ہے ، رنگی ہوئی اون ۔
متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف
اون
”اون“ کے لیے
”صُوْف“
،
”عِهْن“
کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:
ص و ف
صُوْف
بھیڑ اور مینڈھے وغیرہ کے جسم سے اتاری ہوئی اون کو
”صوف“
کہتے ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَمِنْ
أَصْوَافِهَا
وَأَوْبَارِهَا وَأَشْعَارِهَا أَثَاثًا وَمَتَاعًا إِلَى حِينٍ
”اور ان (جانوروں) کی اون ،پشم اور بالوں سے تم اسباب اور برتنے کی چیزیں (بناتے ہو جو) مدت تک کام دیتی ہیں ۔“
[16-النحل:80]
روٹ:
ع ه ن
عِھْن
اور جب یہ اون رنگ دی جائے تو
”عِهْن“
ہے ، رنگی ہوئی اون ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَتَكُونُ الْجِبَالُ
كَالْعِهْنِ
”جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسا پگھلا ہوا تانبا اور پہاڑ جیسے رنگی ہوئی اون۔“
[70-المعارج:9]
ماحصل
نمبر
لفظ
مختصر وضاحت
1
صُوْف
بھیڑ اور مینڈھے وغیرہ کے جسم سے اتاری ہوئی اون
2
عِھْن
رنگی ہوئی اون
Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482
Email: islamicurdubooks@gmail.com