لفظ وضاحت و مترادفات

اَكْمَهَ
مادر زاد اندھے کو کہتے ہیں۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

اندھا
”اندھا“ کے لیے ”اَعْمٰي“ ، ”اَكْمَهَ“ اور ”عَمِهَ“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:ع م ي
اَعْمٰي
نابینا جو بصارت سے عاری ہو ، آنکھوں کا اندھا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ
”کیا بینا اور نابینا برابر ہیں؟“
[13-الرعد:16]
گو اس لفظ کا اطلاق عموما ظاہری آنکھوں کے اندھے پن پر ہوتا ہے ۔ لیکن گا ہے گا ہے دل کے اندھے پن پر بھی ہوتا ہے۔

روٹ:ك م ه
اَكْمَهَ
مادر زاد اندھے کو کہتے ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَتُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ بِإِذْنِي
”اور اے (عیسی علیہ السلام) تم میرے حکم سے مادر زاد اندھے اور سفید داغ والے کو چنگا کر دیتے تھے۔“
[5-المائدة:110]

روٹ:ع م ه
عَمِهَ
بمعنی فقدان بصیرت اور بمعنی دل کا اندھا پن اور بمعنی حیران ہونا۔ گمراہی میں بھٹکنا اور بمعنی حیرانگی کی وجہ سے تردد میں پڑھنا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
”اللہ ان سے مذاق کرتا ہے اور انہیں مہلت دیے جاتا ہے کہ سرکشی میں پڑے بھٹک رہے ہیں (جالندھری)۔“
[2-البقرة:15]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
اَعْمٰي
مادر زاد اندھا
2
اَكْمَهَ
مادر زاد اندھا
3
عَمِهَ
دل کا اندھا ہونا

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com