لفظ وضاحت و مترادفات

خِلَال
دور ایسی چیزوں کے اندر کوئی جگہ جن کا آپس میں تعلق ہو۔ خِلَال دانتوں کی درمیانی جگہ کو صاف کرنے کے تنکہ کو بھی کہتے ہیں اور اس جگہ کے صاف کرنے کو بھی ۔ ایسے ہی ہاتھ کی انگلیوں اور داڑھی کے بالوں میں وضو کرتے وقت پانی سے خلال کیا جاتا ہے منافقین کے بارے میں

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

اندر
”اندر“ کے لیے ”خِلَال“ ، ”بَاطِنْ“ اور ”بَطَائِنْ“ اور ”جَوْف“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:خ ل ل
خِلَال
دور ایسی چیزوں کے اندر کوئی جگہ جن کا آپس میں تعلق ہو۔ خِلَال دانتوں کی درمیانی جگہ کو صاف کرنے کے تنکہ کو بھی کہتے ہیں اور اس جگہ کے صاف کرنے کو بھی ۔ ایسے ہی ہاتھ کی انگلیوں اور داڑھی کے بالوں میں وضو کرتے وقت پانی سے خلال کیا جاتا ہے منافقین کے بارے میں
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
لَوْ خَرَجُوا فِيكُمْ مَا زَادُوكُمْ إِلَّا خَبَالًا وَلَأَوْضَعُوا خِلَالَكُمْ يَبْغُونَكُمُ الْفِتْنَةَ
”اگر وہ تم میں شامل ہوکر نکل بھی کھڑے ہوتے تو تم میں فساد ڈلوانے کی خاطر تمہارے ہی اندر گھوڑے دوڑاتے۔“
[9-التوبة:47]

روٹ:ب ط ن
بَاطِنْ
بطن پیٹ اور ہر چیز کے اندرونی حصہ کو کہتے ہیں اور باطن صرف کسی چیز کے اندرونی حصہ ، اندرونی جانب کو کہا جاتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُورٍ لَهُ بَابٌ بَاطِنُهُ فِيهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهُ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُ
”سو ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی جس کا ایک دروازہ ہوگا اس کے اندر کی طرف تو رحمت ہوگی اور باہر کی طرف عذاب ہوگا۔“
[57-الحديد:13]

روٹ:ب ط ن
بَطَائِنْ
بَطَانة کی جمع ہے بطانۃ لباس کے اندرونی طرف لگے ہوئے کپڑا یا استر کو بھی کہتے ہیں اور بھید کو بھی نیز رازدار دو دوست کو بھی۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
مُتَّكِئِينَ عَلَى فُرُشٍ بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ
”(اہل جنت) ایسے بچھونوں سے تکیہ لگائے ہوں گے جن کے استر اطلس کے ہوں گے۔“
[55-الرحمن:54]

روٹ:ج و ف
جَوْف
جَوِفَ بمعنی کھوکھلا ہونا اور جَوَّف بمعنی کھوکھلا کرنا۔ جَوْف پیٹ یا اندرونی حصہ کو کہتے ہیں اور جوف البیت مکان کے اندرونی حصہ کو اور مجوّف کھوکھلی چیز کو گویا جوف میں جہاں اندر یا اندرونی حصہ کا تصور پایا جاتا ہے ۔ وہاں ساتھ ہی ساتھ کھوکھلا پن وسعت یا خلا کا تصور بھی پایا جاتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
مَا جَعَلَ اللَّهُ لِرَجُلٍ مِنْ قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ
”اللہ تعالی نے کسی آدمی کے اندر دو دل نہیں بنائے۔“
[33-الأحزاب:4]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
خِلَال
دو ایسی چیزوں کا درمیان یا اندرونی حصہ جن کا آپس میں تعلق ہو۔
2
بَاطِنْ
کسی چیز کا اندر یا اندرونی حصہ یا جانب۔
3
بَطَائِنْ
کسی چیز کا اندر یا اندرونی حصہ یا جانب۔
4
جَوْف
کسی چیز کا اندرونی خلا۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com