خَرَصَ
خَرَصَ کے معنی محض ظن اور تخمین سے کام لینا۔ خَرَصَ النَّخْلَة سے مراد ہے کہ محض اٹکل سے اندازہ کرنا کہ اس کھجور کے درخت پر کتنا پھل ہوگا اور خَرَّاص ایسا تخمینہ لگانے والے آدمی کو کہتے ہیں اور خَرَّاص بمعنی کذاب (بہت چھوٹا) بھی مستعمل ہے کیونکہ ایسا آدمی بغیر علم اور حقیقت کے بات کرتا ہے اور یہی بات جھوٹ کی بنیاد ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
لَنَا إِنْ تَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ أَنْتُمْ إِلَّا تَخْرُصُونَ
”تم محض خیال کے پیچھے لگتے اور اٹکل کے پیچھے چلتے ہو۔“
[6-الأنعام:148]
قَدَّرَ
قَدَرَ کے معنی کسی معاملہ کی تدبیر کرنا کسی چیز کو تیار کرنا اور اس کی دیکھ بھال کرنا ہے۔ اور قَدَرْ سے مراد وہ قوانین فطرت ہے جن کے تحت کوئی چیز وجود میں آتی اور ترتیب پاتی ہے اور یہ صرف اللہ تعالی سے خاص ہے اور صرف اچھے معنوں میں آتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاءً وَالْقَمَرَ نُورًا وَقَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ
”ہم نے ہر چیز اندازہ مقررہ کے ساتھ پیدا کی ہے۔“
[10-يونس:5]