لفظ وضاحت و مترادفات

سَكَنَ
حرکت اور اضطراب کے بعد ٹھراؤ کو سکون کہتے ہیں اور سکون کا لفظ ظاہری و معنوی دونوں طرح سے استعمال ہوتا ہے جسمانی تھکاوٹ کے بعد آرام کرنے کے لیے بھی۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

آرام کرنا
”آرام کرنا“ کے لیے ”سَكَنَ“ ، ”سَبَتَ“ اور ”اِرْتَفَقَ“ ”(رفق)“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:س ك ن
سَكَنَ
حرکت اور اضطراب کے بعد ٹھراؤ کو سکون کہتے ہیں اور سکون کا لفظ ظاہری و معنوی دونوں طرح سے استعمال ہوتا ہے جسمانی تھکاوٹ کے بعد آرام کرنے کے لیے بھی۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
مَنْ إِلَهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُمْ بِلَيْلٍ تَسْكُنُونَ
”اللہ کے سوا اور کون معبود ہے جو رات لا سکے جس میں تم آرام کرتے ہو ۔“
[28-القصص:72]
اور ذہنی تفکرات سے سکون حاصل کرنے کے لیے بھی ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَصَلِّ عَلَيْهِمْ ۖ إِنَّ صَلَاتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْ
”اور ان کے حق میں دعائے خیر کرو کیونکہ تمہاری دعا ان کے لیے موجود تسکین ہے۔“

روٹ:س ب ت
سَبَتَ
اس کے بنیادی معنی راحت اور سکون ہے یعنی ایسا آرام جس کے بعد راحت بھی حاصل ہو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
”اور ہم نے نیند کو تمہارے لیے موجب آرام بنایا ۔“
[78-النبأ:9]
اور طبی تحقیق یہ ہے کہ دن بھر کام کرنے سے جسم کے جو خلیے ختم ہو جاتے ہیں نیند کی حالت میں ان کی تلافی ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پوری نیند لینے کے بعد انسان جب بیدار ہوتا ہے تو تازہ دم اور مسرور ہوتا ہے اور یہی ”سبت“ کا مفہوم ہے۔

روٹ:ر ف ق
اِرْتَفَقَ
اس کا مادہ رفق ہے۔ درشتی اور سختی سے پاک باہم موافقت اور قرب کو ”رفق“ کہتے ہیں بعد ازاں جو شے راحت اور موافقت کا سبب بنے اسے ”رفق“ کہا جاتا ہے۔ اسی لحاظ سے ”مِرْفق“ کہنی کو کہتے ہیں کہ اس سے ٹیک لگائی جاتی ہے اور انسان آرام محسوس کرتا ہے ۔ اور ”مِرْفَقَه“ چھوٹے تکیہ کو کہتے ہیں اور ”ارتفاق“ ایسی رفاقت کو کہتے ہیں جو موجب راحت اور موافقت ہو اور ”مَرْتَفَق“ ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہاں آرام بھی میسر ہو اور کوئی چیز خلل انداز نہ ہو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
نِعْمَ الثَّوَابُ وَحَسُنَتْ مُرْتَفَقًا
”وہ جنت کیا ہی خوب بدلہ ہے اور کیا اچھی آرام گاہ ہے۔“
[18-الكهف:31]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
سَكَنَ
جسمانی اور ذہنی آرام کے لیے۔
2
سَبَتَ
آرام اور اس کے بعد راحت کے لیے۔
3
اِرْتَفَقَ
ایسے آرام کے لیے جس میں کوئی دوسری چیز حائل یا خلل انداز نہ ہو استعمال ہوتا ہے۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com