لفظ وضاحت و مترادفات

وَضَعَ
کے بنیادی معنی نیچے رکھ دینا کے ہیں۔ لفظ وضع حمل اور جو بوجھ اتارنے کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے اور حمل میں بھی بوجھ ہی اتارا جاتا ہے ۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

اتارنا
”اتارنا ، اترنا“ کے لیے ”نَزَلَ“ اور ”تَنَزَّلَ“ ، ”حَلَّ“ اور ”هَبَطَ“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:ن ز ل
اَنْزَل ، نَزَّلَ
بعض علماء کا خیال ہے کہ اَنْزَل کا لفظ بلندی سے کوئی چیز یکبارگی اتارنے کیلئےاستعمال ہوتا ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ
”ہم نے قرآن کریم کولیلۃ القدر میں اتارا۔“
[97-القدر:1]

روٹ:ح ل ل
اَحَلَّ
کسی دوسرے کو کسی مقام پر اتارنا۔ اور یہ اترنے والے کے کسی عمل کے نتیجہ پر ہوتا ہے ، اور خیر و شر دونوں صورتوں میں آتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهِ
”وہ کہیں گے ، خدا کا شکر ہے کہ جس نے ہم سے غم دور کیا ۔ بے شک ہمارا پروردگار بخشنے والا اور قدر دان ہے جس نے ہم کو اپنے فضل سے ہمیشہ کے لیے اپنے گھر میں اتارا ۔“
[35-فاطر:35]

روٹ:و ض ع
وَضَعَ
کے بنیادی معنی نیچے رکھ دینا کے ہیں۔ لفظ وضع حمل اور جو بوجھ اتارنے کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے اور حمل میں بھی بوجھ ہی اتارا جاتا ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ
”اور ہم نے آپ سے وہ بوجھ اتار دیا جو آپ کی کمر توڑ رہا تھا۔“
[94-الشرح:2]

روٹ:خ ل ع
خَلَعَ
بنیادی معنی کسی چیز کو علیحدہ کرنا ہیں جو پہلے اس میں شامل تھی ۔ لفظ خلع بھی یہی مفہوم ادا کرتا ہے کہ عورت زر بدل دے کر خاوند سے علیحدہ ہو جاتی ہے اور طلاق واقع ہو جاتی ہے ۔ قرآن کریم میں یہ لفظ پاؤں سے ہوتے تک کو علیحدہ کرنے (اتارنے )کے لیے استعمال ہوا ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
إِنِّي أَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَيْكَ إِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى
”اے موسیٰ علیہ السلام میں تمہارا پر ور دگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دو۔ تم یہاں ایک میدان یعنی طوی میں ہو ۔“
[20-طه:12]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
اَنْزَل ، نَزَّلَ
کسی چیز کونیچے اتارنے کے لیے ہیں انزال یکبارگی اور تنزیل محض اتارنے کے لیے خواہ یکبارگی ہو یا بتدریج۔
2
اَحَلَّ
اَحَلَّ میں اتارنے کا عمل اترنے والے کے کسی عمل کے نتیجے میں ہوتا ہے۔
3
وَضَعَ
وَضَعَ کسی چیز کو اتار کر نیچے رکھنے کے لیے ۔
4
خَلَعَ
خَلَع َکسی چیز کو دوسری چیز سے علیحدہ کر کے اتارنے کے لیے جس میں وہ شامل تھی استعمال ہوتے ہیں ۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com