لفظ وضاحت و مترادفات

اَزَّا
کسی کو یوں برانگیختہ کرنا کے اس سے احساس بھی نہ ہو۔ کسی کو اپنی جگہ سے اکھاڑ دینا اَزِیْر ہانڈی کے جوش کی آواز کو بھی کہتے ہیں۔ اس لفظ کا استعمال عموما برے مفہوم میں ہوتا ہے۔

متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف

ابھارنا ، برانگیختہ کرنا
”ابھارنا ، برانگیختہ کرنا“ کے لیے ”حَرَّضَ“ ، ”حَثَّ“ ، ”اَزَّا“ اور ”جَرَمَ“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ح ر ض
حَرَّضَ
کے معنی سخت بیمار ہونا، لاغر ہونا اور قریب بہ ہلاکت ہونا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
قَالُوا تَاللَّهِ تَفْتَأُ تَذْكُرُ يُوسُفَ حَتَّى تَكُونَ حَرَضًا أَوْ تَكُونَ مِنَ الْهَالِكِينَ
”یعقوب علیہ السلام کے بیٹے اپنے باپ سے کہنے لگے کہ واللہ اگر آپ یوسف کو اسی طرح یاد کرتے رہیں گے تو یا تو بیمار ہوجائیں گے یا جان ہی دے دیں گے۔“
[12-يوسف:85]

روٹ:ح ث ث
حَثَّ
کسی کو کسی کام پر ابھار کر کام کی رفتار تیز کرنا اچھے کام کی ترغیب دینا۔ اصل میں حَضَّ اور حَثَّ دونوں الفاظ ابھارنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ حَثَّ کا لفظ صرف کسی سواری وغیرہ کو چلانے اور ہانکنے کے لئے آتا ہے اور باقی سب کاموں میں حَضَّ کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ يَطْلُبُهُ حَثِيثًا
”وہی رات کو دن کا لباس پہناتا ہے اگر وہ اس کے پیچھے دوڑتا چلا آتا ہے۔“
[7-الأعراف:54]

روٹ:ح ض ض
حَضَّ
اور حَضَّ دوسری باتوں پر ابھارنے یا ترغیب دینے کے لیے آتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَلَا يَحُضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ
”بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو روز جزا کو جھٹلاتا ہے یہ وہی بدبخت ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے لوگوں کو ترغیب نہیں دیتا۔“
[107-الماعون:3]

روٹ:أ ز ز
اَزَّا
کسی کو یوں برانگیختہ کرنا کے اس سے احساس بھی نہ ہو۔ کسی کو اپنی جگہ سے اکھاڑ دینا اَزِیْر ہانڈی کے جوش کی آواز کو بھی کہتے ہیں۔ اس لفظ کا استعمال عموما برے مفہوم میں ہوتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
أَلَمْ تَرَ أَنَّا أَرْسَلْنَا الشَّيَاطِينَ عَلَى الْكَافِرِينَ تَؤُزُّهُمْ أَزًّا
”کیا تم نے نہیں دیکھا کہ ہم نے شیطانوں کو کافروں پر چھوڑ رکھا ہے کہ وہ ان کو برانگیختہ کرتے رہتے ہیں۔“
[19-مريم:83]

روٹ:ج ر م
جَرَمَ
جَرَمَ مصدر گناہ اور قصور کو کہتے ہیں اور جب یہ فعل ہو تو اس کے معنی کسی کو بڑے جانکاہ کام پر اکسانا اور برانگیختہ کرنا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا
”اور لوگوں کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ انصاف چھوڑ دو۔“
[5-المائدة:8]



ماحصل

نمبر لفظ مختصر وضاحت
1
حَرَّضَ
ایسی بات پر ترغیب دینا کہ اس کا نہ کرنا ہلاکت و تباہی کا موجب ہو۔
2
حَثَّ
سواری وغیرہ کی رفتار تیز کرنے کے لئے۔
3
حَضَّ
سواری کے سوا باقی اچھے کاموں کی ترغیب کے لیے۔
4
اَزَّا
برے کاموں پر یوں ابھارنا کے احساس بھی نہ ہو۔
5
جَرَمَ
گناہ کے کاموں پر ابھارنے اور اشتعال دلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

Download Mutaradif words
PDF FILES
WORD FILES
Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com