قرآن مجيد

سورة القدر
اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔

نمبر آیات تفسیر

1
بلاشبہ ہم نے اسے قدر کی رات میں اتارا۔

2
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ قدر کی رات کیا ہے؟

3
قدر کی رات ہزار مہینے سے بہتر ہے۔

4
اس میں فرشتے اور روح اپنے رب کے حکم سے ہر ا مر کے متعلق اترتے ہیں ۔

5
وہ را ت فجر طلوع ہونے تک سراسر سلامتی ہے۔