نمبر | آیات | تفسیر |
1 |
اپنے رب کے نام سے پڑھ جس نے پیدا کیا۔ | |
2 |
اس نے انسان کو ایک جمے ہوئے خون سے پیدا کیا۔ | |
3 |
پڑھ اور تیرا رب ہی سب سے زیادہ کرم والا ہے۔ | |
4 |
وہ جس نے قلم کے ساتھ سکھایا۔ | |
5 |
اس نے انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔ | |
6 |
ہرگز نہیں، بے شک انسان یقینا حد سے نکل جاتا ہے۔ | |
7 |
اس لیے وہ اپنے آپ کو دیکھتا ہے کہ غنی ہوگیا ہے۔ | |
8 |
یقیناتیرے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے۔ | |
9 |
کیا تونے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے۔ | |
10 |
ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔ | |
11 |
کیا تو نے دیکھا اگر وہ ہدایت پر ہو۔ | |
12 |
یا اس نے پرہیزگاری کا حکم دیا ہو۔ | |
13 |
کیا تونے دیکھا اگر اس ( منع کرنے والے) نے جھٹلایااور منہ موڑا ۔ | |
14 |
تو کیا اس نے یہ نہ جانا کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔ | |
15 |
ہرگز نہیں، یقینا اگر وہ باز نہ آیا تو ہم ضرور اسے پیشانی کے بالوں کے ساتھ گھسیٹیں گے۔ | |
16 |
پیشانی کے ان بالوں کے ساتھ جو جھوٹے ہیں، خطا کار ہیں۔ | |
17 |
پس وہ اپنی مجلس کو بلا لے۔ | |
18 |
ہم عنقریب جہنم کے فرشتوں کو بلا لیں گے۔ | |
19 |
ہرگز نہیں، اس کا کہنا مت مان اور سجدہ کر اور بہت قریب ہو جا۔ |